ایف آئی اے کو فارن فنڈنگ سے متعلق تحقیقات کا اختیار نہیں،اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایف آئی اے کے دائر اختیار سے متعلق درخواست مسترد ہونے پر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو فارن فنڈنگ سے متعلق تحقیقات کا اختیار نہیں۔پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسد قیصر نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ شفافیت پر یقین رکھتی ہے جس کے وجہ سے ہمیشہ الیکشن کمیشن میں سالانہ گوشوارے جمع کروائے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کے دائر اختیار سے متعلق سابق اسپیکر اسد قیصر کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
پشاور ہائیکورٹ میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔

اسد قیصر نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کے دائر اختیار کو چیلنج کیا۔عدالت نے مختصر فیصلہ سناتا ہوئے اسد قیصر کی درخواست مسترد کر دی۔وکلا کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ایف آئی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں دو بینک اکاؤنٹ سامنے آنے پرانکوائری شروع کی تھی۔ یاد رہے کہ ایف آئی اے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پانچ بار طلب کر چکی۔
ایف آئی اے نے اسد قیصر کو 7 ستمبر کو پانچویں بار طلبی کیلئے نوٹس جاری کیا۔ایف آئی اے کی جانب سے اسد قیصر کو پانچواں نوٹس جاری کیا گیا،ایف آئی اے نے 2 نجی بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کیلئے اسد قیصر کو طلب کیا تھا۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اس سے پہلے بھی 11، 18 اور 29 اگست جبکہ 5 ستمبر کو طلب کیا گیا تھا۔ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ایف آئی اے نے طلب کیا،ایف آئی اے کی جانب سے اسد قیصر کو مختلف نوٹس بھجوائے گئے۔ایف آئی اے نے اسد قیصر کو 5 ستمبر کو بھی طلب کیا۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو 11، 18 اور 29 اگست کو بھی طلب کیا گیا تھا۔

Recent Posts

کے الیکٹرک نے ایک ہفتے میں دوسری بار بجلی 3روپے 85پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے صارفین کیلئے ایک ہفتے میں دوسری بار بجلی مہنگی کرنے کی درخواست…

3 mins ago

وزیراعظم کا موجودہ حکومت کے پہلے ماہ میں 6لاکھ 91ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا نوٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ حکومت کے پہلے ماہ میں 6لاکھ 91ہزار میٹرک…

8 mins ago

تحریک انصاف کس ایشو پر بات کرنا چاہتی ہے ۔۔؟ اہم رہنما نے واضح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کس ایشو پر بات کرنا چاہتی ہے ۔۔؟ پی ٹی…

12 mins ago

تاخیر دولہے کو لے ڈوبی، دلہن کا صاف انکار، ہرجانہ دینا پڑگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست بہار کے کاٹہار ضلع میں دلہن نے اس وقت…

26 mins ago

سیلولر کمپنیاں تذبذب کا شکار ، نان فائلرز کی 5 لاکھ سے زائد سمز بلاک کرنا مسئلہ بن گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف بی آر، پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز میں…

30 mins ago

اے این ایف کارروائیوں میں 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اے این ایف کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں 2 ٹن سے…

40 mins ago