اسحاق ڈار کے بعد نوازشریف کی واپسی کا طریقہ کار طے کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی واپسی کا طریقہ کار طے کر لیا گیا . اے آر وائی نیوز کے مطابق ن لیگ کی قانونی ٹیم نے نوازشریف کی واپسی کی تیاری کر لی .

آمد سے قبل نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کرائی جائے گی . حفاظتی ضمانت کے عرصے میں نوازشریف باقاعدہ ضمانت کے لیے پیش ہوں گے .
عدالت کی جانب سے ضمانت دینے یا جیل بھیجنے کا فیصلہ ہو گا . مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی آمد کا وقت کنفرم نہیں، ہو سکتا ہے نوازشریف انتخابات سے قبل آئیں . جبکہ اسحاق ڈار بھی پاکستان آ چکے ہیں اور انہوں نے بطور وزیر خزانہ حلف بھی اٹھا لیا ہے . اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہ گزشتہ رات وطن واپس پہنچا ہوں ، ابھی ڈالر نو دس روپے نیچے آیا ہے ، اس کا مطلب ہے 1350ارب کے قوم کے قرضے کم ہوگئے ہیں ، یہ اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی ہے ، چوبیس گھنٹے میں روپے کی قدر بہتر ہونے کی وجہ سے پاکستان کے قرضوں میں 1350ارب کی کمی آچکی ہے .
مصنوعی طریقے سے روپیہ نیچے گرانے کے حوالے سے سوال پر انہوںنے کہاکہ یہ کوئی مصنوعی نہیں ہوتا ، مسلم لیگ (ن) کا کریڈ ٹ ہے کہ پاکستان میں فکس ریٹ ہوتا تھا جب 1999ء میں وزیر خزانہ تھا تو اس وقت اس کو مارکیٹ بیسڈ کیا تھا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہنڈی والے پاکستان کی کرنسی کویرغمال بنا کر پاکستان کو نقصان پہنچائیں ، یہ اپنا اپنا قبلہ درست کریں ،میں ان سب کا مشکور ہوں انہوں نے پہلے ہی اپنی ڈائریکشن ٹھیک کرلی ہے ، اس سے انشاء اللہ پاکستان کو فائدہ ہوگا .
اسحاق ڈار سے سوال کیاگیاکہ عمران خان کے دور میں اسٹیٹ بینک کا ایک بل پاس ہوا جس کی وجہ سے مشکلات پیدا ہوئیں کیا اس بل کو ر یویو کر نے کی ایڈوائس دینگے جس پر وزیر خزانہ نے کہاکہ میڈیا میں پابندی کے باوجود آرٹیکل لکھتا رہا ، یو ٹیوب پر انٹرویو ز دیئے ، اچھی بات ہے حکومت نے پہلے بل کے مقابلے میں بہت تبدیلیاں کر لی ہیں اور میں سمجھتا ہوں اس میں مزید چیزیں ٹھیک ہونی چاہئیں .
سینیٹر اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھا لیا . صدر مملکت عارف علوی نے اسحاق ڈار سے حلف لیا . اسحاق ڈار نے وفاقی وزیرخزانہ کے عہدے کا حلف اٹھایا . میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان صدر میں اسحاق ڈار کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی جبکہ وفاقی کابینہ کے اراکین بھی تقریب میں موجود تھے .

. .

متعلقہ خبریں