ملالہ یوسفزئی کی ہالی ووڈ میں انٹری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی نے ہالی ووڈ انڈسٹری میں انٹری دے دی ہے۔غیر ملکی جریدے ’ورائٹی‘ کے مطابق ملالہ یوسف زئی نے ’ایکسٹرا کریکیولر‘ کے نام سے اپنے فلم پروڈکشن ہاؤس کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ’میں نے محسوس کیا ہے کہ ہمیں لوگوں کی فلاح وبہبود کے کام کو صرف این جی اوز تک ہی محدود نہیں رکھنا چاہیے‘۔اُنہوں نے کہا کہ’لوگوں کے ذہنوں اور خیالات کو ایڈجسٹ کرنے کا ایک اور جزو سینما بھی ہے اور اس کے لیے تھوڑا سا اضافی کام کرنےکی ضرورت ہے‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’آپ کو عام طور پر ہالی ووڈ میں مختلف رنگ ونسل کے لوگوں کی نمائندگی بہت ہی کم نظر آتی ہے اور انڈسٹری کی اس روایت کو اب بدل جانا چاہیے‘۔ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ’میں ایک ایسی لڑکی ہوں جوکہ مسلمان ہے اور اس کا ایک پختون خاندان سےتعلق ہے‘۔
اُنہوں نے کہا کہ’ میں ایک پاکستانی ہوں، ایک ایشیائی فرد ہوں جس نے سفید فام لوگوں کی کامیابی اور فتوحات پر مبنی کہانیاں اسکرین پر دیکھی ہیں‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ’تو اگر ہم ان انکشافات کو دیکھنے کے قابل ہیں، تو مجھے لگتا ہے کہ ناظرین میں ہم ایشیائی باشندوں کی تخلیق کردہ کہانیوں کو دیکھنے اور سننے کی صلاحیت بھی ہونی چاہیے‘۔
ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ ’ایسی کہانیاں جوکہ سفید فام لوگوں نے نہیں بلکہ ایشیائی اوررنگ ونسل کے باشندوں نے بنائی ہوں اور وہ خود ہی ان کہانیوں کے مرکزی کردار بھی ہوں‘۔اُنہوں نے کہا کہ ’اور ایسا بالکل ممکن ہوسکتا ہے اور میں یہ کام سرانجام دینے جارہی ہوں‘۔

Recent Posts

انٹرا پارٹی انتخاب سے متعلق دستاویزات پرالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو سوالنامہ بھجوا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی انتخاب سے متعلق…

9 mins ago

بانی پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ کے معاہدے کو خفیہ رکھنے کا اعتراف کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے 190…

18 mins ago

شیر افضل کے معاملے پر پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، شبلی فراز اور اسد قیصر آمنے سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس…

24 mins ago

اسٹیبلشمنٹ بند گلی میں جا چکی ہے، آئین کیلئے ملکر بیٹھنا ہو گا: مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے…

33 mins ago

ممبئی: مٹی کے طوفان کی شدت سے بڑا بل بورڈ گر گیا، 8 افراد ہلاک، 59 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی شہر ممبئی میں مٹی کے طوفان کی شدت سے بہت بڑا…

41 mins ago

قومی اسمبلی میں اپنی تقریر پر کسی سے معافی نہیں مانگوں گا: خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ قومی اسمبلی میں…

57 mins ago