اداکار احمد علی اکبر نے ایوارڈز تقریب میں احمد بٹ کو تھپڑ رسید کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نامور اداکار احمد علی اکبر کی جانب سے میزبان و کامیڈین احمد علی بٹ کو ایوارڈز کی تقریب میں تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی جس پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ہم ایوارڈز کی تقریب گزشتہ ہفتے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہوئی تھی، جہاں احمد علی اکبر نے پری زاد کا کردار ادا کرنے پر بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔
مذکورہ تقریب کے دوران میزبان و کامیڈین احمد علی بٹ نے اداکار احمد علی اکبر کے لیے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں کافی عرصے سے کہتے آ رہے ہیں کہ وہ رنگ کے کالے ہیں۔احمد علی بٹ نے اداکار کو مزید کہا کہ ایک تو وہ پہلے سے ہی رنگ کے کالے دکھتے ہیں اور اوپر سے انہوں نے پری زاد ڈرامے میں پانچ پانچ ہیروئنز کے ساتھ منہ کالا کیا۔
میزبان کی باتوں کے بعد احمد علی اکبر اپنی نشست سے اٹھ کر احمد علی بٹ کے سامنے آگئے اور انہیں تھپڑ رسید کردیا۔

دونوں اداکاروں نے دنیا کے سب سے معتبر فلمی میلے آسکر میں ہولی وڈ اداکار ول اسمتھ اور میزبان کرس راک کی روایت دہرائی۔رواں برس مارچ میں آسکر تقریب کے دوران ہولی وڈ اداکار ول اسمتھ نے اہلیہ جیڈا پنکٹ کے بالوں پر مذاق کرنے پر میزبان کرس راک کو تھپڑ دے مارا تھا، جس پر ول اسمتھ پر آسکر ایوارڈز میں شرکت پر 10 سال کی پابندی بھی عائد کردی گئی تھی۔
ول اسمتھ کی جانب سے کرس راک کو تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی دنیا بھر میں مقبول ہوگئی تھی اور اب احمد علی بٹ اور احمد علی اکبر نے بھی ان کی روایت کو دہرایا۔احمد علی اکبر کی جانب سے احمد علی بٹ کو تھپڑ رسید کرنے کا معاملہ بظاہر مذاق لگ رہا ہے اور دونوں نے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایوارڈ منتظمین کی اجازت سے مذکورہ عمل کو دہرایا، تاہم اس حوالے سے اداکاروں اور انتظامیہ نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔احمد علی اکبر کی جانب سے احمد بٹ کو تھپڑ رسید کرتے وقت ایوارڈ شو میں موجود فنکاروں نے تالیاں بجا کر دونوں اداکاروں کو داد بھی دی اور ان کی ویڈیو بھی دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

Recent Posts

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

4 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

16 mins ago

پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…

16 mins ago

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

28 mins ago

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

41 mins ago

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

52 mins ago