اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا مذاکرات سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہنا ہے کہ ابھی انتظار کرنا ہوگا . تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان پنجاب ہاؤس پہنچ گئے ہیں .
عمران خان معیشت، خارجہ پالیسی، انسانی حقوق اور سیاحت کے موضوع پر قومی سیمینار سے خطاب کریں گے .
عمران خان سینئر قیادت کے اہم ترین اجلاس کی بھی صدارت کریں گے . عمران خان پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے . پنجاب ہاؤس آمد پر صحافی کی جانب سے عمران خان سے سوال کیا گیا کہ خان صاحب مذاکرات ہوں گے یا دھرنا ہوگا . جس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ابھی انتظار کرنا ہوگا کس وقت کیا ہوگا .
.
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی امریکی سائفر سے متعلق اعظم خان کے ساتھ آڈیو لیک ہو گئی .
مبینہ آڈیو میں عمران خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ امریکا کا نام نہیں لینا،بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی . اعظم خان کہتے ہیں کہ میں سوچ رہا اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں . آپ کو یاد تو ہے آخر میں ایمبیسڈر نے لکھا تھا ڈیمارچ کر لیں . وہ میں منٹس بنا لوں گا کہ فارن سیکرٹری نے یہ چیز بنا دی ہے،بس اس کا یہ کام ہو گا،اس کا اینلیسز ادھر ہی ہو گا .
پھر انلیسز اپنی مرضی کے منٹس میں کر دیں گے تاکہ منٹس آفس کے ریکارڈ پر ہوں،اینلسسز یہ ہو گا کہ یہ تھریٹ ہے . ڈپلومیٹک لینگوئج میں اسے تھریٹ کہتے ہیں،دیکھیں منٹس تو پھر میرے ہاتھ میں ہیں،اپنی مرضی سے منٹس ڈرافٹ کر لیں گے . اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز کی آڈیوز بھی لیک ہو چکی ہیں . لیک ہونے والی آڈیو میں مبینہ طور پر مریم نواز فنڈز کی کمی کا بہانہ بنا کر تحریک انصاف حکومت کے صحت کارڈ منصوبے کو بند کرنے کا مشورہ دے رہی ہیں .