آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس، داخلی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٓآرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈرکانفرنس ہوئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرکانفرنس ہوئی جس میں داخلی اوربیرونی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بدترین سیلاب اور امدادی کاموں میں فارمیشنزکی کوششوں پرتفصیلی بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کانفرنس کےشرکاء نے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی اور بھرپورتعاون کےعزم کا اعادہ کیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف نے متاثرین کی مشکلات کے ازالے کیلئے فارمیشنز کے کردار کی تعریف کی اور آرمی ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اسٹاف کی خدمات کو بھی سراہا۔
آرمی چیف نے کہا کہ فارمیشنز ریلیف بحالی اورتعمیرنومیں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں، متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی کی بحالی جلداز جلد یقینی بنائیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے پیشہ ورانہ تیاریوں پراطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ فارمیشنز ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ کانفرنس میں سیکیورٹی امور باالخصوص بارڈرزکی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی، پاک فوج کے دیگرپیشہ ورانہ امورپربھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردی کودوبارہ سرنہیں اٹھانے دیں گے اور فارمیشنزدہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں۔

Recent Posts

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر دی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…

1 min ago

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این(VPN) کا استعمال غیر شرعی قرار دیدیا

  اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…

4 mins ago

لاہور میں بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…

9 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

2 hours ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

2 hours ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

2 hours ago