اوگرا نے سوئی ناردرن کو گزشتہ مالی سال کے بقایا جات کی مد میں 254 ارب روپے وصولی کی اجازت نہ دیتے ہوئے اس معاملے پر وفاقی حکومت سے رائے مانگ لی ہے تاہم سوئی سدرن میں گیس کی اوسط قیمت میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دیدی ہے . ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے سوئی سدرن میں گیس کی اوسط قیمت میں 7 فیصد اضافے کی منظوری سے اوسط قیمت 54.47 روپے اضافے کیساتھ 779.88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہو گئی ہے . اوگرا کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ رواں مالی سال کیلئے کیا گیا ہے تاہم اس اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد ہو گا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک بھر میں گیس کی قیمت میں 14 فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی ہے تاہم اس کا اطلاق حکومت کی منظوری کے بعد ہو گا . میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کی رواں مالی سال کیلئے ریونیو ضروریات کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے سوئی ناردرن میں گیس کی قیمت میں اوسطاً 14 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے اور یوں گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو اوسط قیمت 86.93 روپے اضافے کے بعد 686.77 روپے مقرر کی گئی ہے .
متعلقہ خبریں