اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک بھر میں گیس کی قیمت میں 14 فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی ہے تاہم اس کا اطلاق حکومت کی منظوری کے بعد ہو گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کی رواں مالی سال کیلئے ریونیو ضروریات کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے سوئی ناردرن میں گیس کی قیمت میں اوسطاً 14 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے اور یوں گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو اوسط قیمت 86.93 روپے اضافے کے بعد 686.77 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اوگرا نے سوئی ناردرن کو گزشتہ مالی سال کے بقایا جات کی مد میں 254 ارب روپے وصولی کی اجازت نہ دیتے ہوئے اس معاملے پر وفاقی حکومت سے رائے مانگ لی ہے تاہم سوئی سدرن میں گیس کی اوسط قیمت میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے سوئی سدرن میں گیس کی اوسط قیمت میں 7 فیصد اضافے کی منظوری سے اوسط قیمت 54.47 روپے اضافے کیساتھ 779.88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہو گئی ہے۔ اوگرا کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ رواں مالی سال کیلئے کیا گیا ہے تاہم اس اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد ہو گا۔

Recent Posts

عمران خان کی اڈیالہ جیل میں قید کا ایک سال؛ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ایک سال قید…

3 mins ago

سعودی عرب کی طرف سے عالمی اتحاد کے قیام کے اعلان کی تائید کرتے ہیں، پاکستان علماء کونسل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان علماء کونسل نے مملکت سعودی عرب کی طرف سے فلسطین کے مسئلہ…

14 mins ago

گلوکارہ نمرہ مہرہ نے سینئر اداکاروں کے کردار پر انگلی اٹھا دی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ اور موسیقار نمرہ نے بطور چائلڈ آرٹسٹ…

26 mins ago

شوہر نے اہلیہ کی خواہش پوری کرتے ہوئے اربوں خرچ ڈالے

دبئی (قدرت روزنامہ) اپنی اہلیہ کی خواہش پوری کرنے میں دبئی کے کروڑ پتی شیخ…

41 mins ago

سولر پینلز لگوانے کے خواہمشندوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ) بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بھاری بلوں سے پریشان پاکستانیوں کیلئے ایک…

57 mins ago

ثنا خان کوشادی کی تجویز مولانا طارق جمیل نے دی، وائس نوٹ میں کیا کہا تھا؟

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )اسلام کی خاطر بالی وڈ کی چکاچوند چھوڑ کر حجاب اپنانے…

1 hour ago