اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیلا دنیا میں سب زیادہ کھایا جانے والا ایک انتہائی غذائیت سے بھرپور پھل ہے اور یہ بچوں کی پہلی ٹھوس غذا بھی ہے۔ تاہم یہ بات بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ کیلے کی طرح اس پتے بھی بے حد صحت بخش ہیں۔ انہیں تازہ اور خشک دونوں کو جڑی بوٹیوں کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔کیلے کے پتے نہ صرفنہ صرف آپ کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ بہت سی بیماریوں جیسے یہ بخار، خشکی وغیرہ کا علاج میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
جنوب مشرقی ایشیا میں، کیلے کے پتوں کو اکثر کھانے کو ان پتوں میں لپیٹ کر ان کی ظاہری شکل کو بہتر بنانے کے لیے بطور گارنش استعمال کیے جاتےہیں۔ ساتھ ہی گھریلو دستکاریوں سے وابستہ افراد ان پتوں سے کھانے کی چادریں اور دیگر اشیاء تیار کرتے ہیں۔
کیلے کے پتوں کے فوائد
کھانا پکانے کے لیے
کیلے کے پتے کھانا پکانے کے دوران گوشت کو نرم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ ایسا عموماً ایشیائی ممالک میں کیا جاتا ہے ساتھ ہی کھانے کو لپیٹنا اور ڈش کو بیکنگ، گرل یا بھاپ سے پہلے تار سے باندھنے کے لیے بھی کیلے کے پتوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔
پرڈیو یونیورسٹی کے مطابق، چونکہ کیلے کے پتے کافی بڑے ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کچھ ممالک میں، لوگ انہیں کھانے کو لپیٹنے اور کھانا پکانے کے گڑھوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ تفریح کی غرض سے عارضی جگہوں پر انہیں پلیٹ کے متبادل استعمال کیا جاتا ہے۔
سر کی خشکی
اس مقصد کے لیے کیلے کے پتوں کوکاٹ کرانہیں پیس لیں اور کسی کپڑے میں لے کر اس کا عرق نکال لیں، اس عرق کو سر کی جلد پرلگائیں اور اسے چند لمحوں کے لیے جذب ہونے دیں، پھر صاف پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔
صحت مند جلد
کیلے کے پتوں کے صحت سے متعلق فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ یہ صحت مند جلد کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ صحت مند جلد کو برقرار رکھنے کے لیے عام سیلون میں کیلے کے پتوں سے تیار ماسک استعمال کیا جاتا ہے۔
اس کے لیے کیلے کے تازہ پتوں کو بلینڈرمیں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں یہ ایک پیسٹ کی شکل اختیار کر لے گا اب اسے چہرے یا پورے جسم پرلگائیں۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور ایلنٹائن جلد پر عمر کے ابتدائی نشانات جیسے سیاہ دھبے اور جھریاں، مہاسوں کو دور کرنے کے ساتھ جلد کی جلن کوبھی ٹھیک کرتے ہیں، اور آپ کی جلد کو قدرتی نمی فراہم کر کے نرم رکھتے ہیں۔
زخموں کے علاج
کیلے کے پتوں کو زخموں کے قدرتی علاج کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے کیلے کے پتوں کو دھو کر صاف کرلیں، پھر کیلے کے پتوں کو پیس کر زخم پر یکساں طور پر رکھ دیں واضح رہے کہ یہ طریقہ معمولی زخموں کے علاج کے لیے مفید ہے۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو…
پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…
لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…
کراچی(قدرت روزنامہ ) نارتھ ناظم آباد کے رہائشی کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے 4…