افغانستان کاایک ایسا صوبہ جہاں آرمی طالبان سے جنگ کرنے کے لیے تیار کھڑی ہے

پنجشیر (قدرت روزنامہ)افغانستان میں طالبان نے دارالحکومت کابل سمیت کئی علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے تاہم ایک افغان صوبہ ایسا بھی ہے جو اب تک ناقابل تسخیر ہے۔طالبان نے اب تک افغانستان کے 34 صوبوں میں سے زیادہ تر کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ بدخشاں اور بلخ صوبے میں طالبان داخل ہوئے ہیں، اس سے قبل جب طالبان اقتدار میں تھے تب بھی ان صوبوں میں داخل نہیں ہوسکے تھے۔
تاہم افغان صوبہ پنجشیر اب بھی ناقابل تسخیر ہے اور طالبان بھی اب تک وہاں داخل نہیں ہوسکے ہیں۔ پنجشیر صوبے کا دارالحکومت بازارک ہے، یہ سابق جہادی کمانڈر اور سابق وزیر دفاع احمد شاہ مسعود کا آبائی شہر ہے۔ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد احمد شاہ مسعود نے اس وادی کا کامیاب دفاع بھی کیا تھا۔

اس وقت یہ شہر طالبان مخالف قوتوں کا گڑھ بن گیا ہے اور اب اس شہر میں مرحوم احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود سرکاری فوج اور مقامی ملیشیا کی قیادت کررہے ہیں۔

مغربی میڈیا سے گفتگو میں احمد شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی شرائط پر طالبان کے ساتھ مذاکرات کیلئے بھی تیار ہیں اور ضرورت پڑی تو ان کے خلاف جنگ بھی کریں گے۔ مقامی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پنجشیر میں مقامی ملیشیا اور افغان فوج بڑی تعداد میں جمع ہیں اور انہوں نے طالبان کی پیشقدمی پر جنگ کیلئے تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔دوسری جانب ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس میں افغان نائب صدر امراللہ صالح اور احمد مسعود ساتھ بیٹھے ہیں اور مزاحمت کیلئے منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔تاہم اس تصویر کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ حالیہ دنوں کی ہے یا پرانی البتہ امراللہ صالح نے آج اپنی ایک ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ وہ ملک میں ہی موجود ہیں۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago