پھل کھانے کا بہترین وقت بھی جان لیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پھل آپ کو صحت مند رکھنے کے ساتھ کئی امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں لیکن، بدقسمتی سے، انٹرنیٹ پر پھل اور ان کی غذائیت کے بارے میں بہت سی غلط معلومات گردش کر رہی ہیں۔جس میں ایک عام موضوع یہ ہے کہ ’’پھل کھانے کا بہترین وقت کیا ہے؟‘‘
اس حوالے سے دعویٰ کیاجاتا ہے کہ آپ کو پھل کیسے اور کب استعمال کرنے چاہیے، ساتھ ہی وہ کون سے اوقات کار ہیں جن میں انہیں کھانے سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے۔ یہاں اسی موضوع کے بارے صحیح معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔
کیا واقعی پھل کھانے کا بھی کوئی مخصوص وقت ہے؟ سچ تو یہ ہے کہ دن کے کسی بھی وقت میں آپ پھل کھا سکتے ہیں، اور ہیلتھ لائن کے مطابق، اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کھانے سے قبل یا بعد اور دوپہر میں پھلوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔
پھل غذائیت سے بھرپور، صحت مند اور وزن میں کمی کے لیے بہترین غذائیں ہیں جنہیں دن کے کسی بھی اوقات میں کھایا جا سکتا ہے۔ تاہم کسی بیماری، وزن میں کمی یا کسی دوسرے مسائل کے لیے ان کے وقت میں فرق پڑسکتا ہے۔
ٹائپ ٹو ذیابیطس کے لیے پھل کھانے کا بہترین وقت
ذیابیطس کے مریض کسی دوسرے کھانے کے ساتھ اگر پھلوں کو استعمال کرتے جیسے چکنائی یا پروٹین کی مقدار کے ساتھ تو اس طرح پھلوں کی مٹھاس ان کی چھوٹی آنت میں داخل ہونے کے سبب بلڈ شوگر میں معمولی سا اضافہ کر سکتی ہے بہ نسبت صرف پھل کھانے کے۔
بےبی یا دوران حمل ہونے والی ذیابیطس کے لیے پھل کھانے کا بہترین وقت
دیکھا گیا ہے کہ اکثر خواتین کو حمل کے دوران ذیابیطس کا مرض لاحق ہوجاتا ہے جسے بے بی شوگر کہا جاتا ہے ان خواتین کے لیے حمل کے دوران ان کے ہارمونز میں تبدیلی کاربوہائیڈریٹ کی عدم برداشت کا باعث بنتی ہے۔
ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریض کی طرح یہ بھی پھلوں کو کسی کھانے کے ساتھ لے سکتی ہیں بہ نسبت صرف پھل کھانا ان کی شوگر میں زیادہ اضافہ کرسکتا ہے۔ تاہم اگر انہیں اپنی بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں دشواری ہوتی ہے، تو صبح کے وقت پھلوں کے استعمال سے پرہیز کریں۔
ورزش سے پہلے اور بعد میں پھل کھانے کا بہترین وقت
ورزش سے قبل اوربعد میں پھل کھانے کا بہترین وقت تصور کیا جاتا ہے کیونکہ اس وقت آپ کا جسم آپ کے ورزش کے دوران شکر کو توانائی کے طور پر استعمال کرسکتا ہے۔ ورزش کے بعد کا مطلب ورزش کے بعد آپ کی توانائی کی سطح کو بحال کرنا ہے۔
وزن میں کمی کے لیے پھل کھانے کا بہترین وقت
پھلوں میں فائبرکثرت سے پایا جاتا ہے لہذا اس کے استعمال سے آپ کو زیادہ دیر تک پیٹ بھرے رہنے کا احساس رہتا ہے، ساتھ ہی یہ کم کیلوریزہونے کی وجہ سے آپ کو وزن کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرسکتا ہے۔ وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کھانے کے ساتھ پھل کو شامل کر کے زیادہ کیلوری والا کھانا کم مقدارمیں لے سکتے ہیں۔
کیا کوئی ایسا وقت بھی ہے جس میں پھل کھانا نقصان کا باعث بن سکتا ہے؟
یقینی طور پر سونے سے قبل پھل کھانے کی سفارش نہیں کی جاتی ہے۔ ماہر غذائیت کے مطابق، ’’سونے پہلے کسی بھی غذا کے استعمال سے گریز کریں، کیونکہ یہ اچھی نیند میں خلل کا سبب بن سکتے ہیں۔‘‘ تاہم سونے سے پہلے پھل کھانا آپ کی توانائی کوتو بڑھا سکتا ہے، کیونکہ اس میں شوگر کی مقدارزیادہ ہوتی ہے، اس طرح یہ آپ کے جسم کی توانائی کی سطح کو کم نہیں ہونے نہیں دیتے۔

Recent Posts

آج کی قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کم ہوگئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…

15 mins ago

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

18 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

21 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

31 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

35 mins ago

تھانیدارشوہر کے مبینہ تشددکےبعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

  لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…

1 hour ago