اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم سے کہتا ہوں جو نامعلوم کالز کر کے ڈرائے اسے آپ بھی ڈرائیں۔ انہوں نے بدھ کے روز ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم نمبرز والوں تم ہوتے کون ہو ہمیں دھمکیاں دینے والے؟ ہمارے ہی ٹیکسوں پر چلنے والا ہمیں ہی دھمکیاں دے رہا ہے۔
قوم کو اپنے حقوق کی حفاظت کرنا ہو گی، قوم نے اپنے حقوق کے لیے کھڑا ہونا ہے، جب قوم فیصلہ کر لے تو پھر کوئی اس کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا، قوم سے کہتا ہوں جو نامعلوم کالز کر کے ڈرائے اسے آپ بھی ڈرائیں۔ عمران خان نے کہا کہ ایک ملک کا جو نظریہ ہوتا ہے ، وہ ایک روڈ میپ ہوتا ہے، پاکستان کے بانی قائداعظم نے قرارداد مقاصد پاس کی تھی وہ بہت زیادہ سوچ بچار کے بعد روڈ میپ آیا تھا، پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست بنے گا، اور ریاست کی بنیاد ریاست مدینہ تھی۔
یاد رکھیں غلام کی کبھی اونچی پرواز نہیں ہوتی، میں کرکٹ کھیلتا تھا تو مجھے مغربی اور پاکستانی معاشرے میں موازنہ کرنے کا موقع مل گیا، اگر کسی معاشرے نے اوپر جانا ہے تو آزادی کے بغیر معاشرہ اوپر نہیں جاسکتا۔ ہندوستان بھی ہم سے آگے نکل گیا ہے، 80 کی دہائی میں جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو میں واپس ملک میں آتا ایسے لگتا غریب ملک سے امیر ملک میں آگئے ہیں، بنگلا دیش بھی آگے نکل گیا ہے، یہ اربوں پتی بن گئے اور ملک کو مقروض کردیا گیا ،کیا ہم حقیقت کا ادراک نہیں کہ ہم معاشی نقصان کے ساتھ اخلاقیات تباہ کررہے ہیں،لوگوں کی مہنگائی سے کمر ٹوٹی ہوئی ہے جبکہ یہ اپنے 1100ارب کے کیسز معاف کروا رہے ہیں، مریم نواز کو اتنی شرم نہیں کہ کہتی میرے داماد کو ہندوستان سے مشینری منگوا دو، وہ کہتا مریم نواز ناراض نہ ہوجائے وہ کہتا اسحاق ڈار ان کو سمجھا لے گا۔
یہ ملک سے مذاق ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہتے پی ٹی آئی حکومت ہمارے لیے بارودی سرنگیں چھوڑ کرگئے ، ان کے دور میں 20ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ، 20فیصد ترسیلات آرہی تھیں،ہم ان کی نسبت 20ارب زیادہ آمدن چھوڑ کرگئے۔ چین دو سال کیلئے بند ہوگیا تھا، میری چینی صدر کے ساتھ بڑی اچھی بات ہوئی تھی، ہمیں وہاں نقصان ہوا، تیل کی قیمت دوگنی ہوگئی، ویکسین کے پیسے دینا پڑیں ، اس کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم تھا، آمدن بھی زیادہ چھوڑ کرگئے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…