15،20 لوگوں نے ہمارے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے سربراہ کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ 15،20 لوگوں نے ہمارے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا، گھر میں موجود خواتین کو سب کو دھمکیاں دی گئیں، ہراساں کیا گیا ایک نوجوان کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ہمارے سوشل میڈیا کے لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے، ٹیلی فون پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ہمارے سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر بھی گھس گئے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ایک نجی یونیورسٹی کی شخصیت انہیں خطاب کیلئے دعوت دینی آئی، وہ جب میرے گھر سے باہر نکلے ہی تھے تو انہیں فون آ گیا کہ خبردار جو عمران خان کو بلایا۔
کون سے ملک میں یہ مذاق ہوتا ہے؟ کیا ہم کوئی دشمن ملک سے آ گئے ہیں؟

انہوں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایک ملک کا جو نظریہ ہوتا ہے ، وہ ایک روڈ میپ ہوتا ہے، پاکستان کے بانی قائداعظم نے قرارداد مقاصد پاس کی تھی وہ بہت زیادہ سوچ بچار کے بعد روڈ میپ آیا تھا، پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست بنے گا، اور ریاست کی بنیاد ریاست مدینہ تھی۔
یاد رکھیں غلام کی کبھی اونچی پرواز نہیں ہوتی، میں کرکٹ کھیلتا تھا تو مجھے مغربی اور پاکستانی معاشرے میں موازنہ کرنے کا موقع مل گیا، اگر کسی معاشرے نے اوپر جانا ہے تو آزادی کے بغیر معاشرہ اوپر نہیں جاسکتا۔ ہندوستان بھی ہم سے آگے نکل گیا ہے، 80 کی دہائی میں جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو میں واپس ملک میں آتا ایسے لگتا غریب ملک سے امیر ملک میں آگئے ہیں، بنگلا دیش بھی آگے نکل گیا ہے، یہ اربوں پتی بن گئے اور ملک کو مقروض کردیا گیا ،کیا ہم حقیقت کا ادراک نہیں کہ ہم معاشی نقصان کے ساتھ اخلاقیات تباہ کررہے ہیں،لوگوں کی مہنگائی سے کمر ٹوٹی ہوئی ہے جبکہ یہ اپنے 1100ارب کے کیسز معاف کروا رہے ہیں، مریم نواز کو اتنی شرم نہیں کہ کہتی میرے داماد کو ہندوستان سے مشینری منگوا دو، وہ کہتا مریم نواز ناراض نہ ہوجائے وہ کہتا اسحاق ڈار ان کو سمجھا لے گا۔
یہ ملک سے مذاق ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہتے پی ٹی آئی حکومت ہمارے لیے بارودی سرنگیں چھوڑ کرگئے ، ان کے دور میں 20ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ، 20فیصد ترسیلات آرہی تھیں،ہم ان کی نسبت 20ارب زیادہ آمدن چھوڑ کرگئے۔ چین دو سال کیلئے بند ہوگیا تھا، میری چینی صدر کے ساتھ بڑی اچھی بات ہوئی تھی، ہمیں وہاں نقصان ہوا، تیل کی قیمت دوگنی ہوگئی، ویکسین کے پیسے دینا پڑیں ، اس کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم تھا، آمدن بھی زیادہ چھوڑ کرگئے۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

4 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

5 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

5 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

5 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

5 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

6 hours ago