عمران خان کی ویڈیو ایسی ہے جو نہ دیکھنے والی اور نہ دکھانے والی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی بھی ایک ویڈیو موجود ہے . انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان خود کہہ رہے تھے کہ میری ایک ویڈیو میں میری کردار کشی کریں گے .

عمران خان کی ویڈیو ایسی ہے جو نہ دیکھنے والی اور نہ دکھانے والی . جن کے پاس عمران خان کی ویڈیو تھی انہوں نے اسی بنا پر روک دیا .
رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اگر آڈیو درست ہے تو عمران خان کو قوم کے سامنے بے نقاب کرنا چاہیے . انہوں نے قوم کو گمراہ کرنے کیلئے امریکی سازش کا بیانیہ بنایا . ا کوئی قومی مفاد کے خلاف بات کرے ریکارڈ پر آجائے تو کہے کہ کارروائی نہ کی جائے . چیئرمین تحریک انصاف کو پہلے سیاسی طور پر ختم کرنا چاہے،سیاسی فتنے کو سیاسی طور پر ختم نہیں کریں گے تو وہ باقی رہے گا .
عمران خان کی اصلیت آہستہ آہستہ سب پر کھل رہی ہے . دونوں کی آڈیو سب نے سنی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی ملک میں انتشار پھیلاناچاہتے ہیں،انکی ہنڈیا بیچ چوراہے پر پھوٹی ہے . یہ ریکارڈنگ جہاں ہوئی ہے اس کا جواب دینا ضروری ہے . جس نے ریکارڈنگ غیر قانونی طور پر کی اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے . وزیراعظم اور سیکریٹری کی آڈیو لیک ہوئی اس کی اپنی اہمیت ہے .
ریکارڈنگ ایک پیچیدہ عمل ہے اس حوالے سے اہم ترین اجلاس آج ہورہا ہے،عمران خان نے یونیورسٹی میں ز ہر اگلا،عمران خان تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں . قوم کو تقسیم اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کا عمل برداشت نہیں کیا جائے گا . اگر فتنے اور فساد کو نہ روکا گیا تو یہ ملک کو بڑے سانحے سے دوچار کرے گا . سابق وزیر اعظم عمران خان جھوٹ اور فراڈ پر سیاست کر رہے ہیں اور وہ ملک دشمن ایجنڈے پر کاربند ہیں . انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت جمہوری طریقے سے اقتدار میں آئی . عمران خان نے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے،سربراہ پی ٹی آئی نے ملکی معیشت اور کلچر کو تباہ کر دیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں