اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرہوابازی خواجہ سعد رفیق نے پی آئی اے اِن فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم کو قابل استعمال بنانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ جہازوں میں موجود پرانی نشستوں کو بہتراورآرام دہ بنایا جائے، ہوابازی صنعت کی ترقی کیلئے بہت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیرہوابازی خواجہ سعدرفیق کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں پی آئی اے کے پروڈکٹ کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات پرغور کیا گیا۔
وفاقی وزیر ہوابازی نے ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم کو قابل استعمال بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ممکنہ سلوشنز کو جلدازجلد صارفین کے لیے قابل استعمال بنانے کی بھی ہدایات کی گئی۔ جہازوں میں موجود پرانی نشستوں کو بہتراورآرام دہ بنانے کے منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی۔
وفاقی وزیرہوابازی سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان کے شمار دنیا کے بڑے ملکوں میں ہوتا ہے، ہوابازی کی صنعت کے فروغ کیلئے بہت سارے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
اس سے قبل وفاقی وفاقی وزیر ریلوے اور ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے مرید کے میں نئے تعمیر جنرل ایوی ایشن ایئرپورٹ کا دورہ کیا، وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے نئے ایئرپورٹ کے کام کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ نائٹ لینڈنگ سسٹم فیز ون میں شام کیا جائے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ایئرپورٹ کی تعمیر کا کام کیا جائے۔
مرید کے ایئرپورٹ کا فیزون مارچ 2023 میں مکمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مریدکے ایئرپورٹ کی منصوبہ بندی لاہور کے متبادل ایئرپورٹ کے طور پر کی جائے۔ اسی طرح 20 ستمبر کو وفاقی وزیرہوا بازی خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت محکمہ ایوی ایشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کوئٹہ کا فضائی آپریشن بڑھانے کیلئے قومی و دیگر ملکی ایئرلائنز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں، انہوں نے ہدایت کی کہ لاہور سے کوئٹہ کی ہفتہ وار پروازوں کو بڑھایا جائے، پی آئی اے کوئٹہ سے ایران اور عراق پروازیں چلانے کی فزیبلٹی بنائے، چھوٹے جیٹ طیاروں پر مشتمل بجٹ ایئرلائنز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اجلاس میں بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے قوانین میں تبدیلی کی تجویز دی گئی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…