لاہور(قدرت روزنامہ) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کریں گے، پاک امریکا دو طرفہ تجارتی حجم 9.9ارب ڈالر ہے،دونوں ممالک کے تعلقات نئے دور میں داخل ہورہے ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق انہوں نے امریکن بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کا پہلا کرکٹ میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں دیکھوں گا، پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تجارت کا حجم 9.9 ارب ڈالر ہے، پاک امریکا تعلقات کے ایک نئے دور میں داخل ہورہے ہیں، پاکستان کے ساتھ انتہائی طاقتور معاشی تعلقات ہیں، ہم تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ خوشحال پاکستان امریکا اور خطے کے مفاد میں ہے، پاکستان امریکا کو 6.8 ارب ڈالر کی برآمدات کرتا ہے، پاکستان کیلئے امریکی برآمدات کا حجم 3.1 ارب ڈالر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اب موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے تیار رہنا چاہیے۔ اس سے ابل امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے گزشتہ روز واہگہ بارڈر کا دورہ کیا اور واہگہ پر پرچم اتارنے کی تقریب میں پنجاب رینجرز کے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اس سے قبل لاہور کے مختلف تاریخی اور سیاحتی مقامات کا بھی دورہ کرچکے ہیں، گزشتہ روز انہوں نے پاک انڈیا بارڈر واہگہ کا دورہ کیا۔ امریکی سفیر پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف انڈیا کے جوانوں کی مشترکہ پریڈ کے دوران دونوں طرف کے عوام کا جوش وجذبہ دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔ اس موقع پرانہوں نے رینجرزکے جوانوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں، امریکی مہمان کو پنجاب رینجرزکی طرف سے تحائف دیئے گئے۔
دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں طالبان کیساتھ دنیا کے مضبوط تعلقات کی بحالی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی امداد بڑی طاقتوں کی دشمنیوں، جیو اسٹریٹیجک تنازعات کا شکار نہیں ہوگی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…
کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…
لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…
لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…