اسلام آباد(قدرت روزنامہ) کراچی کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر آ گئی،نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 87 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔قیمت میں کمی اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔اس فیصلے سے صارفین کو 7 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کے الیکٹرک کی 4 روپے 21 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔نیپرا حکام نے کہا کہ کے الیکٹرک نے اپنے پاور پلانٹس سے مہنگی ترین بجلی پیدا کی،کے الیکٹرک کے پلانٹس سے پیداوار 37 روپے 68 پیسے فی یونٹ رہی،نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کو 13 روپے 61 پیسے فی یونٹ بجلی ملی۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کے الیکٹرک بتائے کہ پاور پلانٹس سے 300 فیصد مہنگی بجلی کیوں پیدا کی؟پلانٹس سے سستی بجلی پیدا ہوتی تو صارفین کوفی یونٹ 6 روپے تک ریلیف ملتا۔
کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ ایل این جی مہنگی ہے جس کی وجہ سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا۔ بجلی کے نرخ میں کمی کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے سندھ ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں کے ایم سی ٹیکس کی وصولی 10 روز کیلئے روکنے کا حکم دیا۔سندھ ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں کے ایم سی ٹیکس کی وصولی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن اور دیگر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ کے الیکٹرک ٹیکس بلوں میں کیوں وصول کررہی ہے؟یہ وہی ٹیکس ہے جو کےالیکٹرک لے رہی ہے؟کراچی میں صفائی تو ہو نہیں رہی ہے،شہری ٹیکس نہ دیں تو انکی بجلی کٹ جائے گی۔کے ایم سی کے پاس طریقہ کار موجود ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دئیے کہ کے الیکٹرک کی گاڑیوں پر کچرا پھینکا جارہا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…
کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…
لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…
لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…