اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کوتاہیوں کا نتیجہ قوم بھگت رہی ہے۔آڈیو لیکس کا معاملہ سنیجدہ ہےاور اس کا نوٹس لیا جائے۔جو سہولت کاری میں ملوث ہو اسے بھی سخت سزا دی جائے۔عمران خان سیاست بچانے کیلئے ریاست کی قربانی دینا چاہتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ڈھیل کے مقاصد کب قوم کے سامنے آئیں گے؟ کیا اس کو بار بار غلطیوں کا مرتکب ہونے دیا جائے،چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف پہلے نوٹس لیا جاتا تو آج یہ حالات نہ ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان آڈیو میں کہتے ہیں کہ ہم اس سے کھیلیں گے،ہر ادارہ اپنے دائرے میں کام کررہا ہے مگر عمران خان انتشار کی سیاست کررہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی مخالفین کیخلاف غداری کارڈ کھیلتی رہیں۔آڈیو لیک نے چیئرمین تحریک انصاف کی منافقت بے نقاب کر دی ہے۔پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے ملکی معیشت کو دلدل میں پھنسایا دیا۔
عوام پوچھتے ہیں کہ عمران خان کو کب لگام ڈالی جائے گی؟جبکہ سابق وزیر اعلٰی پنجاب اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے بھی آڈیو لیکس کے معاملے پر عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا،انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کی آڈیو نے منافقانہ سیاست کا پردہ چاک کردیا۔سائفر کے معاملے پر مسلسل جھوٹ بول کر سازش کا بیانیہ گھڑا گیا۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ریاست پاکستان کے خارجہ تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔
سازش کا بیانیہ مفاد پرستی اور موقع پرستی کا مظہر ہے،عمران خان سیاسی مفاد کیلئے ملکی مفادات سے کھیلے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی امریکی سائفر سے متعلق اعظم خان کے ساتھ آڈیو لیک ہو ئی۔مبینہ آڈیو میں عمران خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ امریکا کا نام نہیں لینا،بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی۔اعظم خان کہتے ہیں کہ میں سوچ رہا اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…
کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…
لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…
لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…