اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے ایران کی خواتین کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ انجلینا جولی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایران میں لڑکی کی ہلاکت کے بعد ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔
اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’وہ ایران کی بہادر، غیرت مند، اور نڈر خواتین کا بہت احترام کرتی ہیں‘۔
اُنہوں نے لکھا کہ ’مہسا امینی، اس جیسے تمام تر نوجوان، وہ جوکہ آج سڑکوں پر احتجاج کرتے نظر آرہے ہیں، اور وہ تمام لوگ جوکہ کئی دہائیوں سے زور زبردستی کےخلاف مزاحمت کر رہے ہیں، انہیں کسی ڈر اور خوف کے بغیر جینے اور سانس لینے کی آزادی چاہیے‘۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں ایران کی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…
لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…