کے پی ایل، راولاکوٹ کی جیت پر شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کشمیر پریمیئر لیگ میں راولا کوٹ ہاکس کے کپتان شاہد آفریدی نے اپنی ٹیم کے کے پی ایل کے پہلے چیمپئن بننے پر کہا کہ یہ جیت ان کی زندگی کی ایک یادگار جیت ہے . انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ مجھے اپنے کھلاڑیوں اور عملے پر فخر ہے، یہ میرے لیے ایک یادگار جیت ہے .

کپتان راولاکوٹ ہاکس نے کہا کہ کے پی ایل ایک حیرت انگیز طور پر منظم ایونٹ تھا . انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اگلے سال کے پی ایل مزید بڑا اور بہتر ہوگا .

شاہد آفریدی نے پاکستان آرمی کی شاندار حمایت پر ان کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا . ایونٹ کا فائنل جیتنے کے بعد شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹرافی جو آج ہم جیتے ہیں یہ کشمیر کے لوگوں کیلئے ہے اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر کیلئے ہے . . .

متعلقہ خبریں