مریم اورنگزیب لندن میں بدتمیزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعہ سے متعلق کہا ہے کہ مریم اورنگزیب ان افراد کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتیں جنہوں نے انہیں ہراساں کیا . رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ لندن کافی شاپ میں مریم اورنگزیب کو پریشان کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے اور بدتمیزی کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جا سکتا ہے تاہم مریم اورنگزیب کافی شاپ میں بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتیں .


اس سے قبل ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ واقعہ میں ملوث افراد میں 4 خواتین اور 10 مرد شامل ہیں جن کی شہریت کے حوالے سے تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں، اس کے علاوہ وزارت داخلہ نے ہراساں کرنے والے 14 پاکستانیوں کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا ہے .
ان افراد کے پاکستان سے جاری تمام کریکٹرسرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ذرائع کے مطابق کریکٹر سرٹیفکیٹ وزارت داخلہ اور مختلف پولیس افسران کی جانب سے جاری کیے گئے ،ان افراد کے نائیکوپ اور پاسپورٹ منسوخ کرنے پر بھی غور کیا گیا .

یاد رہے کہ دو روز قبل مریم اورنگزیب کو لندن میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے ایک کافی شاپ میں گھیر لیا تھا، اس دوران پی ٹی آئی کے مرد اور خواتین کارکنوں نے مریم اورنگزیب پر پاکستانی عوام کا پیسا لندن میں لٹانے کا الزام لگانے سمیت نامناسب زبان بھی استعمال کی تھی . وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب کے ساتھ لندن میں پیش آنے والے واقعہ پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں ہوا کیا یہی طریقہ ہے، غلط کام کیا ہے تو کٹہرے میں لے کر آؤ، اس طرح اس ملک کا کیا بنے گا .
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے مریم اور نگزیب سے بد تمیزی اور گھیرائو پر وزیراطلاعات کی جانب سے تحمل اور صبر کا مظاہرہ کر نے کی تعریف کی .

. .

متعلقہ خبریں