مریم اورنگزیب لندن میں بدتمیزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعہ سے متعلق کہا ہے کہ مریم اورنگزیب ان افراد کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتیں جنہوں نے انہیں ہراساں کیا۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ لندن کافی شاپ میں مریم اورنگزیب کو پریشان کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے اور بدتمیزی کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جا سکتا ہے تاہم مریم اورنگزیب کافی شاپ میں بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتیں۔
اس سے قبل ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ واقعہ میں ملوث افراد میں 4 خواتین اور 10 مرد شامل ہیں جن کی شہریت کے حوالے سے تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں، اس کے علاوہ وزارت داخلہ نے ہراساں کرنے والے 14 پاکستانیوں کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا ہے۔
ان افراد کے پاکستان سے جاری تمام کریکٹرسرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ذرائع کے مطابق کریکٹر سرٹیفکیٹ وزارت داخلہ اور مختلف پولیس افسران کی جانب سے جاری کیے گئے ،ان افراد کے نائیکوپ اور پاسپورٹ منسوخ کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل مریم اورنگزیب کو لندن میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے ایک کافی شاپ میں گھیر لیا تھا، اس دوران پی ٹی آئی کے مرد اور خواتین کارکنوں نے مریم اورنگزیب پر پاکستانی عوام کا پیسا لندن میں لٹانے کا الزام لگانے سمیت نامناسب زبان بھی استعمال کی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب کے ساتھ لندن میں پیش آنے والے واقعہ پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں ہوا کیا یہی طریقہ ہے، غلط کام کیا ہے تو کٹہرے میں لے کر آؤ، اس طرح اس ملک کا کیا بنے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے مریم اور نگزیب سے بد تمیزی اور گھیرائو پر وزیراطلاعات کی جانب سے تحمل اور صبر کا مظاہرہ کر نے کی تعریف کی ۔

Recent Posts

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…

7 mins ago

وائرل ہونے والی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر متھیرا کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…

18 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…

31 mins ago

سوزوکی کی جانب سے شاندار پیشکش

کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…

40 mins ago

یاماہا موٹر سائیکلز کی نئی قیمتوں کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…

1 hour ago

ہونڈا سی ڈی 70کی تازہ ترین قیمت

لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…

2 hours ago