ہر شہری کو صحت کی سہولیا ت مکمل طور پر مفت دی جائیں۔۔۔ڈاکٹر یاسمین راشد نےعوام کےدل کی آواز بن کر بڑا مطالبہ کر دیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہر شہری کا حق ہے
کہ اسکو صحت کی سہولیات مفت حاصل ہوں . ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ تکلیف ہوئی اس بات سے کہ مریم نواز کی آڈیو لیکس میں وہ اپنے چچا کو نصیحت کر رہی تھی کہ صحت کارڈ بند کر دیں، یہ سن کر مجھے دھچکا لگا .
انہوں نے کہا کہ ہر شہری کا حق ہے کہ اسکو صحت کی سہولیات مفت حاصل ہوں اور یہ ریاست کی بھی زمہ داری ہے . ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ 2015 اکتوبر میں پہلی دفعہ صحت کارڑ کے پی کے میں شروع ہوا تھا، اسکے بعد نواز شریف نے بھی کارڈ دینا شروع کیا تھا . انہوں نے کہا کہ پنجاب کے نوے فیصد لوگ مشکل سے مکمل علاج کروا پاتے ہیں جبکہ 2022 مارچ میں تین کروڑ دس لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ کی سہولت فراہم کر دیں تھیں .
. .