امپورٹڈ حکومت کسانوں کی آواز کو دبا نے کیلئے شرمناک اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ۔۔۔مشیر اطلاعات حکومت پر پھٹ پڑے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت
کسانوں کی آواز دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے . عمر سرفراز چیمہ نے اپنے جاری کردی بیان میں کہا کہ چیئرمین عمران خان کے وژن اور وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کی قیادت میں پنجاب حقیقی ترقی کی طرف گامزن ہے .

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ نے اہل پنجاب کو ریسکیو 1122 کا تحفہ دیا، وزیراعلیٰ آج موٹر بائیک ریسکیو سروس کی صوبہ بھر میں توسیع سے عوامی خدمت کے اعلیٰ معیار قائم کررہے ہیں . ‘فاشسٹ حکومت کسانوں پر ظلم کررہی ہے’پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ فاشسٹ حکومت ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے کسانوں پر بھی ظلم کررہی ہے، شہباز زرداری حکومت میں کسان سمیت ہر طبقے کی کمر ٹوٹ چکی ہے . عمر سرفراز نے کہا کہ مہنگا ڈیزل، پیٹرول، کھاد، بجلی اور جان لیوا ٹیکس کسانوں پر قہر بن کر ٹوٹے ہیں، شہباز زرداری حکومت کسانوں کے اسلام آباد لانگ میں تشدد بند اور انہیں انکا حق دے . انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں بہترین زرعی پالیسیوں سے کسان خوشحال ہوا، فصلوں کی ریکارڈ پیداوار، زرعی نظام میں اصلاحات ہوئیں . مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ فاشسٹ حکومت کے دور میں کسان سڑکوں پر اپنے حقوق مانگ رہے ہیں، امپورٹڈ حکومت کسانوں کے حقوق اور آواز دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے . ‘سائفر کے حوالے سے تحقیقات کرواتے ہوئے امپورٹڈ ٹولے کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں’پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز زرداری حکومت سمجھتی ہے کہ سائفر غیر اہم ہے تو بلاتاخیر اسکی تحقیقات کروائے، چیئرمین عمران خان کئی مرتبہ اعلیٰ عدلیہ سے بھی سائفر کے حوالے سے تحقیقات کی استدعا کر چکے ہیں . مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ شہباز زرداری حکومت آڈیو میں مان چکی ہے کہ سائفر حقیقت ہے، عمران خان اپنے خلاف سازش پر خاموش ہوجاتے؟عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ سائفر کے حوالے سے حقیقت قوم کے سامنے آنا ضروری ہے مگر تحقیقات کرواتے ہوئے امپورٹڈ ٹولے کی کانپیں ٹانگتی ہیں . اسد عمر کا ایک مرتبہ پھر کسانوں کو ان کا حق دینے کا مطالبہمرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر کی جانب سے ایک مرتبہ پھر کسانوں کو ان کا حق دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے لکھا کہ ملک کے کسان سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں،حکومت کان نہیں دھر رہی . جاری کردہ ٹوئٹ میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ کوئی معاشرے کا طبقہ امپورٹڈ حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں سے بچا ہے؟

. .

متعلقہ خبریں