امپورٹڈ حکومت کسانوں کی آواز کو دبا نے کیلئے شرمناک اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ۔۔۔مشیر اطلاعات حکومت پر پھٹ پڑے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت
کسانوں کی آواز دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔عمر سرفراز چیمہ نے اپنے جاری کردی بیان میں کہا کہ چیئرمین عمران خان کے وژن اور وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کی قیادت میں پنجاب حقیقی ترقی کی طرف گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ نے اہل پنجاب کو ریسکیو 1122 کا تحفہ دیا، وزیراعلیٰ آج موٹر بائیک ریسکیو سروس کی صوبہ بھر میں توسیع سے عوامی خدمت کے اعلیٰ معیار قائم کررہے ہیں۔‘فاشسٹ حکومت کسانوں پر ظلم کررہی ہے’پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ فاشسٹ حکومت ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے کسانوں پر بھی ظلم کررہی ہے، شہباز زرداری حکومت میں کسان سمیت ہر طبقے کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔عمر سرفراز نے کہا کہ مہنگا ڈیزل، پیٹرول، کھاد، بجلی اور جان لیوا ٹیکس کسانوں پر قہر بن کر ٹوٹے ہیں، شہباز زرداری حکومت کسانوں کے اسلام آباد لانگ میں تشدد بند اور انہیں انکا حق دے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں بہترین زرعی پالیسیوں سے کسان خوشحال ہوا، فصلوں کی ریکارڈ پیداوار، زرعی نظام میں اصلاحات ہوئیں۔مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ فاشسٹ حکومت کے دور میں کسان سڑکوں پر اپنے حقوق مانگ رہے ہیں، امپورٹڈ حکومت کسانوں کے حقوق اور آواز دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔‘سائفر کے حوالے سے تحقیقات کرواتے ہوئے امپورٹڈ ٹولے کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں’پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز زرداری حکومت سمجھتی ہے کہ سائفر غیر اہم ہے تو بلاتاخیر اسکی تحقیقات کروائے، چیئرمین عمران خان کئی مرتبہ اعلیٰ عدلیہ سے بھی سائفر کے حوالے سے تحقیقات کی استدعا کر چکے ہیں۔مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ شہباز زرداری حکومت آڈیو میں مان چکی ہے کہ سائفر حقیقت ہے، عمران خان اپنے خلاف سازش پر خاموش ہوجاتے؟عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ سائفر کے حوالے سے حقیقت قوم کے سامنے آنا ضروری ہے مگر تحقیقات کرواتے ہوئے امپورٹڈ ٹولے کی کانپیں ٹانگتی ہیں۔اسد عمر کا ایک مرتبہ پھر کسانوں کو ان کا حق دینے کا مطالبہمرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر کی جانب سے ایک مرتبہ پھر کسانوں کو ان کا حق دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے لکھا کہ ملک کے کسان سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں،حکومت کان نہیں دھر رہی۔جاری کردہ ٹوئٹ میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ کوئی معاشرے کا طبقہ امپورٹڈ حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں سے بچا ہے؟

Recent Posts

وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…

2 mins ago

ہونڈا نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…

17 mins ago

سیاست کا شوق نہیں، سب پروپیگنڈا ہے، بشریٰ بی بی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

28 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر نماز استسقا ادا، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…

39 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…

51 mins ago

وائرل ہونے والی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر متھیرا کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…

1 hour ago