حیدرآباد(قدرت روزنامہ)حیدرآباد میں گزشتہ روز نجی بینک کی کیش وین سے مسلح ڈاکوؤں کے 15 کروڑ 29 لاکھ روپے لوٹنے کا انکشاف ہوا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
حیدرآباد سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے زاہد کلہوڑو کے مطابق ڈکیتی کی یہ واردات گزشتہ روز ہوئی تھی جب کراچی سے مورو نجی بینک کا کیش لے جانے والی نجی سیکیورٹی کمپنی کی کیشن وین کو حیدرآباد میں چھلگری تھانے کی حد قومی شاہراہ ٹندو سعید خان موڑ پر سات ڈاکو لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔
کیش وین میں 30 کروڑ روپے موجود تھے جب کہ پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈاکو 5 کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تاہم جب آج نجی سیکیورٹی کمپنی کا منیجر چھلگری تھانے مقدمہ درج کرانے آیا تو انکشاف ہوا ہے کہ ڈاکو 5 کروڑ نہیں بلکہ 15 کروڑ 29 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی کمپنی کے زونل منیجر کی مدعیت میں تھانہ چھلگری میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں مدعی کا کہنا ہے کہ ڈاکو گاڑی میں موجود نجی بینک کے 15 کروڑ 29 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ایف آئی آر کے مطابق لوٹی گئی رقم نجی بینک کی کراچی کی برانچ سے مورو برانچ بھیجی جانی تھی، ڈاکو رقم کے ساتھ 2 پستول، ایک عدد ریپیٹر، ایک گن اور وین کی چابی بھی لے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی سے مورو جانے نجی بینک کا کیش لے جانے والی نجی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی کو حیدرآباد میں چھلگری تھانے کی حدود میں 7 ڈاکوؤں نے بزور اسلحہ لوٹ لیا تھا اور باآسانی فرار ہوگئے تھے۔
واقعے کے بعد ایس ایس پی امجد شیخ کا کہنا تھا کہ نجی سیکیورٹی کمپنی کی 4 گاڑیاں کیش لیکر مورو جا رہی تھیں اور ہر گاڑی میں ایک کروڑ تک کے 4 باکس کیش موجود تھے، ڈاکوؤں نے ایک گاڑی میں لوٹ مار کی جب کہ کیش رقم والی دیگر 3 گاڑیاں محفوظ ہیں۔
پولیس کے مطابق چھلگری تھانے کی حدود میں سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی خراب ہوگئی تھی، نامعلوم مسلح افراد کار اور موٹر سائیکل میں سوار ہو کر ڈکیتی کرنے پہنچے تھے۔
واردات کے بعد پولیس نے نجی سیکیورٹی کمپنی کے عملے کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی تھی اور کہا تھا کہ وین کی فرانزک جاری ہے۔
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد شاہینوں کو…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل ،شہریوں نے گرم…
لاہور (قدرت روزنامہ )بھارت میں ان دنوں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان نیشنل پارٹی کے بیان کے رد عمل میں…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے جاری پریس ریلیز بیان میں کہا…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے تاجر کے بیٹے کواغواء کرلیا گیا، تاجروں اور لواحقین نے کوئٹہ اور…