اسحاق ڈار اور نواز شریف کی تقاریر میڈیا پر نشر کرنے پر ڈی جی پیمرا ذاتی حیثیت میں طلب

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار اور نواز شریف کی تقاریر میڈیا پر نشر کرنے پر ڈی جی پیمرا کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

تفصیلات کے لاہورہائی کورٹ میں اسحاق ڈار اور نواز شریف کی تقاریر میڈیا پر نشر کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پیمرا نے عدالتی اشتہاریوں کو میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، پیمرا کی ہدایات کے باوجود نواز شریف اور اسحاق ڈار کی تقاریر کو میڈیا پر نشر کیا جا رہا ہے۔

درخواست میں کہنا تھا کہ پیمرا اپنی ہی ہدایات پرعمل نہ کرکے قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

پیمرا کے وکیل کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لئے مہلت کی استدعا کی گئی ، جس پر عدالت نے ڈی جی پیمرا کو جواب سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

یاد رہے لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی لائیو تقریر نشر کرنے کیخلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پیمرا نے اشتہاریوں اور مفرور ملزمان کی کوریج پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن نواز شریف کی تقریر تمام ٹی وی چینلزپر براہ راست دکھائی گئی۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت اشتہاریوں اور مفرورملزمان کی کوریج پر پابندی کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کا حکم دے۔

Recent Posts

سیف اللہ رودینی کو لاپتہ ہوئے 11 سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر مہم چلائی جائے گی، بی وی جے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے جاری پریس ریلیز بیان میں کہا…

5 mins ago

کوئٹہ، پولیس سے مذاکرات کے بعد بچے کے اغوا کیخلاف احتجاجی دھرنا موخر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے تاجر کے بیٹے کواغواء کرلیا گیا، تاجروں اور لواحقین نے کوئٹہ اور…

18 mins ago

پی بی 8 سبی کے ضمنی انتخاب، سیکیورٹی کے لئے ایف سی کی تعیناتی کی منظوری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8سبی کے ضمنی انتخاب میں…

24 mins ago

بلوچستان کے وسائل سیکیورٹی کے نام پر ہڑپ کیے جارہےہیں، مولاناہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ سیکورٹی اداروں…

32 mins ago

چمن بارڈر پر پاسپورٹ پالیسی صرف افغانستان کیلئے، چمن کے شہری تو ہمارے اپنے ہیں، کمشنرکوئٹہ

چمن(قدرت روزنامہ)پاکستان میں 18 دہشتگردی کے واقعات ہوئے 12 حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے…

39 mins ago

بلوچستان کی ترقی کے لیے پالیسیوں کی تسلسل اور ڈی سینٹرلائزیشن کی ضرورت ہے، جا م کمال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مارگلہ ڈائیلاگ 2024 خصوصی تقریب…

45 mins ago