فیصل واوڈا نااہلی کیس چیف جسٹس آف پاکستان نے بڑا حکم جاری کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نا اہلی کیس4 اکتوبر سے روزانہ کی بنیاد پرسماعت کی جائے گی ۔سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم آج اس کیس کو مکمل نہیں کر پائیں گے ،فیصل واوڈا کے وکیل وسیم سجاد نے مختصر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی کیس 4 سے 5 مرتبہ بغیر سماعت ملتوی ہو چکا ہے۔بعد ازاں عدالت نے سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت سے روزانہ کی بنیاد پر اپیل پر سماعت کی جائے گی۔دوسری جانباسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان کو پی ٹی آئی لانگ مارچ اور توڑ پھوڑ کے خلاف تھانہ ترنول میں درج تینوں مقدمات خارج کرنے کا حکم دے دیا۔کیس کی سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی ۔درخواست گزار کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ اور بیرسٹرقاسم نواز عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس نے سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا خارج کرنے کا حکم دیاجائے ،اس موقع پر عدالت نے پولیس سے استفسار کیا کہ کیا کوئی ٹرانسکرپٹ ہے یا دوران تفتیش درخواست گزار کی موقع پر موجودگی کا کوئی ثبوت ملا ہے ،پولیس کی جانب سے درخواست گزار کے موقع پر موجودگی کے ثبوت سے انکار کیا،عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے محمود خان کے خلاف تھانہ ترنول میں درج تینوں مقدمات خارج کرنے کا حکم دیدیا۔

Recent Posts

شہزاد رائے نے اپنی اصل عمر بتا کر سب کو حیران کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے نے ہر وقت جوان نظر آنے…

1 min ago

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ فراڈ ہو گیا ، حیران کن انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ 25 لاکھ روپے…

22 mins ago

بھارت؛جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آتشزگی، 10 نومولود بچے جاں بحق

جھانسی (قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آگ لگنے…

28 mins ago

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے سنہری موقع، قیمتیں مزید گر گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر…

28 mins ago

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک…

33 mins ago

ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے،ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1…

33 mins ago