نوازشریف کی انتخابات سے قبل واپسی کا طریقہ کار طے

اسلام آباد ٗ لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بعد مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی واپسی کا طریقہ کار طے کر لیا گیا۔ن لیگ کی قانونی ٹیم نے نوازشریف کی واپسی سے قبل پیش بندی کر لی ہے۔پی پی آئی کے مطابق آمد سے قبل نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کرائی جائیگی۔حفاظتی ضمانت کے عرصے میں نوازشریف باقاعدہ ضمانت کیلئے پیش ہونگے۔

تاہم عدالت کی جانب سے ضمانت دینے یا جیل بھیجنے کا فیصلہ ہو گا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی آمد کا وقت کنفرم نہیں لیکن یہ طے ہے کہ وہ انتخابات سے قبل آئینگے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ غیر ملکی تربیت یافتہ، فارن فنڈڈ فتنے نے پاکستان کی تقدیر سے کھیلا، عمران خان کو عبرت کا نشان نہ بنایا گیا تو سب کو ملکی تباہی کا ذمہ دار سمجھا جائے گا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مبینہ آڈیو لیکسامنے آنے پر ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 22 کروڑ کا ملک 4 سال ایک نااہل، نا ہنجار اور غدار کے ہاتھوں میں گروی رہا۔تکلیف دہ بات یہ نہیں کہ ایک غیر ملکی تربیت یافتہ، فارن فنڈڈ فتنے نے پاکستان کی تقدیر سے کھیلا، اس نے تو یہی کرنا تھا کیونکہ ملک میں انتشار پھیلانے کے عوض اس نے لاکھوں ڈالر پکڑے ہوئے تھے۔

تشویشناک پہلو یہ کہ عمران غدار وہ سب کرتا رہا اور سب چپ کر کے دیکھتے رہے۔انہوںنے کہا کہ عمران خان نے داخلی اور خارجی سطح پر ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور ثاقب نثار جیسوں نے اسے صادق و امین قرار دیا۔انہوںنے کہا کہ کون سا جرم ہے جو عمران خان پر ثابت نہیں ہوا، وہ خود کہہ رہا ہے کہ میں نے عوام کے ساتھ کھیلنا ہے۔اگر آج ہر طرح کا سنگین جرم ثابت ہونے کے بعد بھی اس غدار عمران کو عبرت کا نشان نہیں بنایا جاتا تو پھر ملک کی تباہی کا ذمہ دار ہم سب کو سمجھا جائے گا۔

Recent Posts

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ فراڈ ہو گیا ، حیران کن انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ 25 لاکھ روپے…

19 mins ago

بھارت؛جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آتشزگی، 10 نومولود بچے جاں بحق

جھانسی (قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آگ لگنے…

25 mins ago

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے سنہری موقع، قیمتیں مزید گر گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر…

25 mins ago

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک…

30 mins ago

ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے،ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1…

30 mins ago

ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت، ہرنائی اور زیارت کے ڈپٹی کمشنرز معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی…

37 mins ago