عظیم قوم پرست رہنما عوامی ورکرز پارٹی کے صدر یوسف مستی خان انتقال کر گئے

کراچی(قدرت روزنامہ)بلوچ قوم پرست رہنما عوامی ورکرز پارٹی کے صدر یوسف مستی خان انتقال کر گئے . خاندانی زرائع کے مطابق یوسف مستی خان قلیل علالت کے بعد آج صبح بوقت 6 بجے انتقال کر گئے .

بزرگ بلوچ سیاسی رہنما، عوامی ورکرز پارٹی کے صدر یوسف مستی خان 16 جولائی 1948 کو کراچی، پاکستان میں پیدا ہوئے . انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی کے دو اسکولوں سے حاصل کی . مزید تعلیم آٹھویں جماعت میں برن ہال سکول ایبٹ آباد سے حاصل کی . تین سال کے بعد وہ واپس آئے اور کراچی گرامر اسکول اور سینٹ پیٹرک ہائی اسکول، کراچی سے مزید تعلیم حاصل کی . انہوں نے کچھ عرصہ سندھ آرٹس کالج، کراچی میں تعلیم حاصل کی اور 1968 میں گورنمنٹ نیشنل کالج، کراچی سے بی اے کی ڈگری مکمل کی .

. .

متعلقہ خبریں