کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیرعبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کے بےروزگار نوجوانوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا . بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمت کےلئے عمر کی حد 43 سال مقرر کردی .
عمر کی حد کا اطلاق یکم جولائی 2022ءسے30 جون 2023ءتک ہوگا . بلوچستان اسمبلی میں بھی اس مسئلے پر اراکین اسمبلی نے کئی بار آواز اٹھائی تھی . بے روزگار نوجوان زیادہ سے زیادہ نوکریوں کےلئے اپلائی کریں . حکومت بیروزگاری کا مسئلہ ترجیحی بنادوں پر حل کرنا چاہتی ہے .
. .