مریم نواز کی بریت، تحریک انصاف نے فیصلے کو تاریخ کا تاریک دن قرار دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت کے فیصلے کو پاکستان کی تاریخ کا ایک اور تاریک دن قرار دیدیا . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے لکھا کہ مریم نواز کا جرم اربوں روپے کے ایون فیلڈ کے محلات ہیں اور اس جرم میں ان کا کردار کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے، بہرحال پاکستان کی تاریخ کا ایک اور تاریک دن .

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان کے ادارے عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں، وہ کسی کے حق میں فیصلہ دیں یا خلاف عوامی رائے عامہ میں اس فیصلے کی کوئی حیثیت ہی نہیں رہ گئی .

. .

متعلقہ خبریں