ملک میں زدمبادلہ ذخائر میں 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کی کمی

لاہور (قدرت روزنامہ)ملک میں ذرمبادلہ ذخائر مزید کم ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 30کروڑ80لاکھ ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 23ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر34کروڑ ڈالرز کمی سے 8 ارب 59لاکھ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 25 لاکھ ڈالرز اضافہ سے 5ارب75کروڑ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔
گزشتہ ہفتہ اسٹیٹ بینک نے بیرونی قرضوں کی مد میں34کروڑ ڈالرز سے زائد کی ادائیگیاں کیں جس کے باعث زرمبادلہ ذخائر کم ہو گئے۔ یاد رہے کہ اس سے پچھلے ہفتے بھی زرمبادلہ کے ذخائر 24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوئے تھے، ملکی کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ستمبر تک 14 ارب 6 کروڑ ڈالر رہے۔
دوسری جانب پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ مسلسل پانچویں روز بھی جاری رہا ۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 2.49روپے کی کمی سے 229.63روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 3روپے کی کمی سے 230روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی اور نئے وزیر خزانہ بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہونے کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو اب بھی جاری ہے۔ 5 کاروباری ایام کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مجموعی طور پر تقریباً 10 روپے کم ہو چکی۔ ڈالر کی قیمت میں کمی سے بیرونی قرضوں کے حجم میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

Recent Posts

خریداروں کیلئے خوشخبری، ملک بھر میں سولر پینل اور بیٹری کی قیمت میں ریکارڈ کمی

مہنگے بلوں سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پاکستان بھر کے شہری اپنے گھروں میں…

17 mins ago

🔥 Alizeh Shah’s ORIGINAL Viral Video Leaks! 😱 | New 2024 Video & TikTok Controversy! 💥 #AlizehShah #ViralVideo #PakistaniActress

🔥 Alizeh Shah's ORIGINAL Viral Video Leaks! 😱 | New 2024 Video & TikTok Controversy!…

33 mins ago

سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کا قتل ، چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اہم اعلان کر دیا

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ) سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کے کیس میں ، چیئر پرسن…

38 mins ago

24 نومبر کے احتجاج حکمت عملی تیار- ’ڈی چوک پہنچنا ہے، کفن باندھ کرنکلیں گے‘

اس بارپنجاب بھی تیاری کرلے، مطالبات تسلیم ہونے تک واپسی نہیں ہوگی، علی امین گنڈا…

42 mins ago

قلات میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلات میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 اہل کار شہید…

52 mins ago

اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کو تیار ہوں، عمران خان کا برطانوی اخبار کو مبینہ بیان – فوج نے پیشکش مسترد کردی

برطانوی اخبار نے سوالات بھیج کر عمران خان کا انٹرویو کیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانوی…

57 mins ago