عالمی اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں2200 روپے کااضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27 ڈالر کے اضافے سے 1651 ڈالر کی سطح پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2200 روپے اور 1886روپے کا اضافہ ہوگیا .
نتیجے میں ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ 45 ہزار 900 روپے اور فی دس گرام قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 25 ہزار 86 روپے کی سطح پر آگئی .

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کی کمی سے 1560 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 8.58 روپے کی کمی سے 1337.44 روپے کی سطح پر آگئی .

. .

متعلقہ خبریں