بلاول بھٹو نے نیوزی لینڈ کی سپر وومن وزیراعظم سے ملاقات کو اہم لمحہ قرار دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیوزی لینڈ کی سپر وومن وزیراعظم سے ملاقات کو اہم لمحہ قرار دیا۔بلاول بھٹو کی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈن سے ملاقات ہوئی۔بلاول بھٹو نے ملاقات کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر نیوز لینڈ کی سپر وومن وزیراعظم جسنڈا آرڈن سے ملاقات میرے لیے اہم لمحہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ میری والدہ کے بعد جسنڈا وہ دوسری سربراہ مملکت ہیں جنہوں نے عہدے پر رہتے ہوئے بچے کو جنم دیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم جسنڈا نے مجھے بتایا کہ ان کی بیٹی کی تاریخ پیدائش شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی طرح 21 جون ہے۔
۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق چیئرپرسن، پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کی مضبوطی کے سیاسی نظریے کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ ان سے متعلق دو باتیں کبھی جھٴْٹلا نہیں سکتی۔

جیسنڈ آرڈرن نے ہارورڈ یونیورسٹی میں گریجوئیٹس سے خطاب کرتے ہوئے سابق پاکستانی وزیر اعظم کا ذکر کرتے ہوئے ان کے ساتھ اپنی ملاقات کی یادیں بھی شیئر کیں۔ تقریبا 27 منٹ دورانیے کی تقریر کے دوران جیسنڈا آرڈرن نے دنیا بھر میں سیاسی بھونچال اور جمہوریتوں پر پابندیوں اور قدغن سمیت سماجی مسائل اور صنفی مساوات پر بات کرنے کے علاوہ بے نظیر بھٹو کے سیاسی نظریے پر بھی گفتگو کی۔
جیسنڈا آرڈرن نے اپنے خطاب کے آغاز میں ہی نیوزی لینڈ کے قدیم قبائلی افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے ان کی مقامی زبان میں بات بھی کی۔ بعد ازاں انہوں نے بے نظیر بھٹو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان سے قبل پاکستان کی پہلی منتخب خاتون وزیر اعظم نے بھی ہارورڈ یونیورسٹی کے اسی فیسٹیول سے 1989 میں خطاب کیا تھا، جس دوران انہوں نے جمہوریتوں کو درپیش مسائل پر بات کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی دنیا بھر میں جمہوریتوں پر دباؤ ہے اور ہمیں نہیں بھولنا چاہیے کہ جمہوریتیں کمزور پڑ سکتی ہیں، وہ ختم کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے 2007 میں بے نظیر بھٹو سے ملاقات کی تھی اور ان سے ملاقات کے سات ماہ بعد انہیں قتل کردیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کی پہلی منتخب خاتون وزیر اعظم سے متعدد سیاسی مسائل پر بات کی تھی مگر بدقسمتی سے انہیں قتل کردیا گیا۔جیسنڈا آرڈرن نے بے نظیر بھٹو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بھی ہوجائے تاریخ ان کے حوالے سے دو باتیں کبھی رد نہیں کر سکتی۔

Recent Posts

بجلی کی قیمت ایک ماہ کے لیے کم ہونے کا امکان، کراچی کے صارفین محروم رہیں گے

نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر…

13 mins ago

خریداروں کیلئے خوشخبری، ملک بھر میں سولر پینل اور بیٹری کی قیمت میں ریکارڈ کمی

مہنگے بلوں سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پاکستان بھر کے شہری اپنے گھروں میں…

36 mins ago

🔥 Alizeh Shah’s ORIGINAL Viral Video Leaks! 😱 | New 2024 Video & TikTok Controversy! 💥 #AlizehShah #ViralVideo #PakistaniActress

🔥 Alizeh Shah's ORIGINAL Viral Video Leaks! 😱 | New 2024 Video & TikTok Controversy!…

51 mins ago

سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کا قتل ، چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اہم اعلان کر دیا

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ) سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کے کیس میں ، چیئر پرسن…

57 mins ago

24 نومبر کے احتجاج حکمت عملی تیار- ’ڈی چوک پہنچنا ہے، کفن باندھ کرنکلیں گے‘

اس بارپنجاب بھی تیاری کرلے، مطالبات تسلیم ہونے تک واپسی نہیں ہوگی، علی امین گنڈا…

1 hour ago

قلات میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلات میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 اہل کار شہید…

1 hour ago