امریکی وزیر خارجہ کو پاک چین تعلقات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کو پاک چین تعلقات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئیے۔ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے امریکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگر میں چین سے بات کروں گا تو وہ میرے اور چین کے درمیان بات چیت ہوگی۔اگر مستقبل قریب میں قرضوں کو ری شیڈول کرنے کی ضرورت ہوئی تو میں بات کروں گا۔
بلاول بھٹو نے کہا روس یوکرین جنگ کے باعث مہنگائی اور معاشی مسائل بڑھ رہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ 2010 میں ہم نے بھارت کے ساتھ تجارت کرنے کا فیصلہ کیا تھا مگر اس وقت ماحول بدل چکا ہے۔کشمیر میں اگست 2019 کا بھارتی اقدام، مودی کا مسلمانوں کے ساتھ سلوک سب کے سامنے ہے۔اس وقت مجھے بھارت کے ساتھ بات چیت کا ماحول نظر نہیں آ رہا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ افغانستان ڈرون حملے میں ہمارا کوئی کردار یا معاونت نہیں، نہ کچھ ہمارے علم میں تھا۔

دنیا افغان حکومت سے کہہ رہی ہے ان کی سر زمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہئے۔علاوہ ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رینکنگ ممبر سینیٹر جیمز رِش سے ملاقات کی۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ نے امریکی رکن سینیٹ سے ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستان میں سیلاب کے تباہ کن اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے نتیجے میں ملک کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ پانی میں ڈوب گیا، سیلاب سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے جو آسٹریلیا کی آبادی سے زیادہ ہیں۔
انہوں نے 66.1 ملین ڈالر کی امریکی امداد کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مزید بہت کچھ ضرورت ہے کیونکہ ابتدائی تخمینہ 30 ارب ڈالر سے زیادہ کے نقصانات کی نشاندہی کرتا ہے۔ وزیر خارجہ نے متاثرہ آبادی کو درپیش چیلنجوں کا بھی ذکر کیا جن میں صحت کی صورتحال، ملیریا، ڈینگی اور پانی سے ہیدا ہونے والے وبائی بیماریاں شامل ہیں۔ وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان گرین ہائوس کے اخراج کے لیے کم سے کم ذمہ دار ہونے کے باوجود موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے۔

Recent Posts

بجلی کی قیمت ایک ماہ کے لیے کم ہونے کا امکان، کراچی کے صارفین محروم رہیں گے

نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر…

14 mins ago

خریداروں کیلئے خوشخبری، ملک بھر میں سولر پینل اور بیٹری کی قیمت میں ریکارڈ کمی

مہنگے بلوں سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پاکستان بھر کے شہری اپنے گھروں میں…

37 mins ago

🔥 Alizeh Shah’s ORIGINAL Viral Video Leaks! 😱 | New 2024 Video & TikTok Controversy! 💥 #AlizehShah #ViralVideo #PakistaniActress

🔥 Alizeh Shah's ORIGINAL Viral Video Leaks! 😱 | New 2024 Video & TikTok Controversy!…

52 mins ago

سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کا قتل ، چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اہم اعلان کر دیا

سیالکوٹ (قدرت روزنامہ) سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کے کیس میں ، چیئر پرسن…

58 mins ago

24 نومبر کے احتجاج حکمت عملی تیار- ’ڈی چوک پہنچنا ہے، کفن باندھ کرنکلیں گے‘

اس بارپنجاب بھی تیاری کرلے، مطالبات تسلیم ہونے تک واپسی نہیں ہوگی، علی امین گنڈا…

1 hour ago

قلات میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلات میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 7 اہل کار شہید…

1 hour ago