متھیرا اور طوبیٰ انور کے درمیان سوشل میڈیا پر تکرار

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف میزبان و ماڈل متھیرا اور اداکارہ طوبیٰ انور کے درمیان سوشل میڈیا پر تکرار ہوگئی۔اداکارہ طوبیٰ انور نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک انٹرویو دیا تھا۔اُنہوں نے اس انٹرویو میں خواتین پر تشدد کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنا موازنہ مقتولہ نور مقدم کے ساتھ کیا۔
اُنہوں نے کہا تھا کہ ’جب نور مقدم والا واقعہ سامنے آیا تھا تو اس وقت میں بھی اپنی زندگی میں بہت تکلیف سے گزر رہی تھی، حالانکہ میں نور سے کبھی ملی نہیں ہوں لیکن میں وہ سب کچھ محسوس کرسکتی ہوں جوکہ نور کے ساتھ ہوا کیونکہ نور نے جن چیزوں کا سامنا کیا میں بھی اپنی زندگی میں ان تمام چیزوں کا سامنا کرچکی ہوں‘۔اُنہوں نے کہا کہ’میں سب کچھ بتا تو نہیں سکتی لیکن میں نہیں جانتی کے ہمارے معاشرے میں مظلوم کو ہی قصور وار کیوں ٹہرادیا جاتا ہے‘۔
میزبان و ماڈل متھیرا کو طوبیٰ انور کا نور مقدم کے ساتھ اپنا موازنہ کرنا پسند نہیں آیا۔اُنہوں نےطوبیٰ انور کے ان خیالات پر اپنے ردِعمل میں کہا کہ عامر بھائی نے طوبیٰ کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھنے میں مدد کی، اس لیے صرف لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے طوبیٰ انور کو اس طرح کے انٹرویو دینا بند کرنے چاہئیں اور اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہیے کہ عامر بھائی اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

اُنہوں نے طوبیٰ انور کو مشورہ دیا کہ مرحوم لوگوں کو معاف کرنا اور ان کی عزت کرنا سیکھیں۔متھیرا کی جانب سے ہونے والی اس تنقید پر طوبیٰ انور بھی خاموش نہ رہ سکیں اور جواب میں انکشاف کیا کہ ’میں نے متھیرا کو اپنی باتوں کی وضاحت دینے کے لیے فون بھی کیا لیکن اُنہوں نے میری کال موصول نہیں کی‘۔
اُنہوں نے کہا کہ ’متھیرا کو مجھ پر تنقید کرنے سے پہلے مکمل انٹرویو دیکھنا چاہیے اور دوسروں کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے‘۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ’انٹرویو کے دوران دیے گئے میرے بیان کے ترجمے میں اس کی صحیح تشریح نہیں کی گئی‘۔

Recent Posts

پاکستان پنشن سسٹم میں اصلاحات کرے، ایشیائی ترقیاتی بینک کا مشورہ

تبلیسی(قدرت روزنامہ) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو پنشن سسٹم میں اصلاحات لانے کا مشورہ…

2 mins ago

بینک اقتصادی ترقی کیلیے ترجیحی شعبوں سے تعاون بڑھائیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد / کراچی(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے کہا ہے…

9 mins ago

گیلانی خاندان میں 3 بھائی قومی اسمبلی میں،چوتھاایم پی اے بن گیا،انتخابی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم

ملتان (قدرت روزنامہ)پاکستان میں گیلانی خاندان کے 4 بھائیوں نے رکن اسمبلی بن کر نیا…

16 mins ago

ہتک عزت بل کا معاملہ: تمام صحافتی تنظیموں کے نمائندے آج پنجاب اسمبلی طلب

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پرتمام صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو…

21 mins ago

آزادی مارچ سے متعلق کیس میں عمران خان، اسد عمر سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما بری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے آزادی مارچ سے متعلق ایک کیس کا…

29 mins ago

نان فائلرز کوسم کی بندش سے بچنے کیلئے فوری طور پر کیا کرنا ہو گا ؟ ایف بی آر نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نان فائلرز کوسم کی بندش سے بچنے کیلئے فوری طور پر کیا…

32 mins ago