کراچی(قدرت روزنامہ) جگن کاظم ایک مشہور پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور میزبان ہیں جو ایک طویل عرصے سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ جگگن کو اپنی شاندار پرفارمنس کے لیے سامعین سے بے پناہ محبت اور پذیرائی ملتی رہی ہے۔تاہم یہ بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں کہ جگن نے اپنی زبان چھیدوائی ہوئی ہے، حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو میں دیا جس میں انہوں نے انگریزوں کی طرح اپنی زبان چھیدوانے کی کہانی کے بار ے میں بتایا ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ ’میں 17 سال کی عمر میں اعلیٰ تعلیم کے لیے کینیڈا گئی تھی، آپ جانتے ہیں کہ آپ کسی باہرت ملک جاتے ہیں تو سب کے ساتھ فٹ ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور آپ وہ تمام کام کرتے ہیں جو دوسرے کر رہے ہیں‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’ایک بار لڑکیوں نے ہینگ آؤٹ کا منصوبہ بنایا اور گروپ میں سے ایک لڑکی جس نے پورے جسم پر بہت زیادہ پیرسنگ کروا رکھی تھی اس نے کہا کہ کیوں نہ ہم کچھ مختلف کریں ہم سب جا کر ٹیٹو بنواتے ہیں یا زبان چھیدواتے ہیں‘۔
جگن نے مزید کہا کہ ’میں نے بھی راضی ہوگئی اور سب کے ساتھ چل پڑی، جب میں وہاں پہنچی تو مجھے تھوڑا ڈر لگنے لگا کہ میری امی مجھے اس طرح کی حرکت پر کبھی معاف نہیں کریں گی اور گھر واپس آنے کے بعد وہ مجھے کینیڈا واپس نہیں جانے دیں گی، اس لیے میں نے اس شخص سے پوچھا کہ کون سا سوراخ کسی طرح نظر نہیں آئے گا‘۔
’اس شخص نے مجھ سے کہا کہ سب سے پوشیدہ زبان چھیدنا ہے اور میں نے زبان چھیدوالی، بعد میں معلوم ہوا کہ 15 لڑکیوں میں سے صرف میں ہی تھی جس نے زبان چھیدوائی باقی سب یوں ہی واپس آگئے جو جان کر مجھے بےحد عجیب لگا شرمندگی ہوئی اور غصہ بھی آیا‘۔
اداکارہ نے بتایا کہ ’مگر میں نے ضد میں 15 سال تک زبان میں ٹاپس پہنے رکھا پھر میرے شوہر نے کہا کہ تم اسے اتنا چھپاتی ہو اور زبان چھیدوانے پر اتنی شرمندہ ہو تو اسے اُتار کیوں نہیں دیتی؟ جس کے بعد آخرکار 2 سال پہلے میں نے وہ ٹاپس اتار دیا لیکن پھر بھی میری زبان پر ایک داغ موجود ہے‘۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کرز برائے الیکٹرانک میڈیا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت…
لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…