فرخ حبیب اور مریم اورنگزیب آمنے سامنے ، وزیر مملکت نے ن لیگی ترجمان کو کرارا جواب دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نےکہاہےکہ موجودہ حکومت میڈیا کی مکمل آزادی اور با اختیار میڈیا پر یقین رکھتی ہے، پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی(پی ایم ڈی اے) کےتحت پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیاکےصحافیوں اورمیڈیاورکرزکی تنخواہوں اورنوکریوں کاتحفظ یقینی ہو گا . ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فرخ حبیب نےکہاپہلےالیکٹرانک میڈیا کےصحافیوں اور میڈیا ورکرز کے پاس اپنے ایشو ز کے حل کے لئے کوئی پلیٹ فارم نہیں تھا،پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) فریم ورک پر ابھی مشاورت کا عمل جاری ہے، اس پر ن لیگ کی تنقید سمجھ سے بالاتر ہے .

فرخ حبیب کا کہناتھا پی ایم ڈی اے پر تنقید کرنے والی مریم اورنگزیب خود قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کے مشترکہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئیں،پی ایم ڈی اے، میڈیا کی ڈویلپمنٹ کے لئے ہے، تمام متعلقہ اداروں کو ایک چھتری تلے یکجا کرکے آسانیاں پیدا کررہے ہیں،ترقی یافتہ ممالک نے میڈیا کے ارتقائی عمل اور درپیش چیلنجزسے جس طرح نبردآزما انہی طریقوں سے راہنمائی لیتے ہوئے پی ایم ڈی اے فریم ورک تیار کیا گیا ہے . وزیر مملکت نےکہاماضی میں توراتوں رات قوانین بن جاتےتھے،ہم نے قوانین بنانے سے پہلے مشاورت کی روایت ڈالی ہے،ن لیگ نے اپنے دور میں میڈیا کے ساتھ کیا سلوک روا رکھا،میڈیا اور عوام سب جانتے ہیں . آزادی صحافت پر کوئی قدغن نہیں لگا رہے،بعض لوگ پی ایم ڈی اے کی مرضی کے مطابق تشریح کر کے عوام کو گمراہ کر نے کی کوشش کر رہے ہیں، پی ایم ڈی اے پر اے پی این ایس،سی پی این ای،پی بی اے،پریس کلبز، میڈیا تنظیموں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل جاری ہے . فرخ حبیب نے کہا سٹیک ہولڈرز کی جانب سے میڈیا ڈویلپمنٹ،ڈیجیٹل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے، صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تنخواہوں اور نوکریوں کے تحفظ کے اقدامات پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی،آئین کے آرٹیکل 19کے تحت آزادی اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی پر کامل یقین رکھتے ہیں،ماضی میں پی ٹی آئی عدلیہ آزادی،میڈیا آزادی کے لئے تحریک کا بھرپور حصہ بنی ہے،اپوزیشن پی ایم ڈی اے بل کے نکات پڑھے نہ دیکھے اس کے باوجود پی ایم ڈی اے کو پوائنٹ سکورنگ اور تنقید برائے تنقید کی نذر کر رہے ہیں . میڈیا سے متعلق اداروں کو مزید موثر اور فعال بنانے کے لئے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنا رہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں