کوہلو: دکان میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 20 زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوہلو کے مرکزی بازار میں بم دھماکے کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے جب کہ دو افراد جان کی بازی ہار گئے .

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکہ بلوچستان کے شہر کوہلو کے مرکزی بازار میں مٹھائی کی دکان پر ہوا جس کے باعث دو افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے .

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد دکان زمین بوس ہوگئی، کئی لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں .
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے .

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، لیویز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ ڈی ایچ کیو میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے .

رپورٹ کے مطابق تاحال دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے، پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں