امپورٹڈ حکومت سے چھٹکارے کیلئے قوم کو عمران خان کی کال پر اٹھنا ہو گا،شیریں مزاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے تو قوم کو عمران خان کی کال پر اُٹھنا ہوگا . قوم کرپٹ شریف اور زرداری خاندان کو لانے کا اقدام قبول نہیں کرے گی .

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیریں مزاری نے اپنے بیان میں کا کہ قوم پر طاقت کا استعمال کب تک ہوگا؟اگر ہم نے بدمعاشوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے تو چیئرمین تحریک انصاف کی آواز پر لبیک کہنا ہو گا .
کرپٹ شریف اور زرداری خاندان کو لانے اور امریکہ کے سامنے جھکنے کے اقدام کو قبول نہیں کرنا چاہیے . ادھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز مظفرآباد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوروں کو ڈیل کرکے ملک میں واپس لانے سے بڑا کوئی جرم نہیں،اگرقوم کو تباہ کرنا ہے تو چوروں کو مسلط کردو،پھرکسی دشمن کی ضرورت نہیں ہوگی،اب پھر اسحاق ڈارکو واپس لے آئے،اگر ہم نے یہ چیز تسلیم کرلی تو بھیڑبکریوں اور ہم میں کوئی فرق نہیں رہے گا .
انکا کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے ہندوستان میں سوئے ہوئے مسلمانوں کو جگایا،جو بھی انسان لالچ یا خوف میں راہ حق سے ہٹ جاتا ہے،میری نظر میں وہ شرک ہے،ہمیں انہوں نے دنیا میں ذلیل کیا،ہماری اوپر ایسی حکومت بٹھا دی گئی جس نے ملک کا دیوالیہ کردیا ہے . شہبازشریف میں تمہارا شکریہ ادا کرتا ہوں تم نے میری اور اعظم خان کی آڈیو لیک کردی . انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ سیلاب کے عذاب سے گھر تباہ ہوگئے،کپاس، چاول اناج چلا گیا،وہ سڑکوں پر پڑے ہیں اور بلاول بھٹو امریکا میں جاکر پتا نہیں کون سی کہانی سنا رہے ہیں .
شہبازشریف کیا کررہا ہے؟ عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار کو نیب نے انکوائری کیلئے بلایا کہ بتاؤ تمہاری اربوں کی پراپرٹی کہاں سے آئی؟ تو باہر بھاگ گیا، اب پھر پاکستان میں آ گیا ہے، اربوں روپیہ چوری کرکے ملک سے باہر لے جاتے ہیں، لیکن بھینس، سائیکل چوروں کو کیوں جیلوں میں رکھا ہوا ہے .

. .

متعلقہ خبریں