عدالت میں سیاہ چشمہ لگانے پر حامد میر نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان جج زیبا چودھری سے معافی مانگنے ان کی عدالت پہنچے جہاں انہوں نے سیاہ چشمہ پہن رکھا تھا ، عدالت میں سیاہ چشمہ پہننے پر سینئر صحافی حامد میر نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا دیا .

حامد میر کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ جج زیبا چودھری کی عدالت میں پیش ہوئے ، حامد میر نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ "عدالت کے اندر سیاہ چشمہ ؟؟؟ کیا عدالت کے اندر بہت دھوپ تھی؟" .

 

خیال رہے کہ آج عمران خان خاتون جج زیبا چودھری سے معافی مانگنے کیلئے ان کی عدالت پہنچے ، جہاں جا کر معلوم ہوا کہ خاتون جج زیبا چودھری کمرہ عدالت میں موجود نہیں ،وہ رخصت پر ہیں . عمران خان نے ریڈر سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ نے جج صاحبہ کو بتانا ہے کہ عمران خان آیا تھا اور ان سے معذرت کرنا چاہتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں