اشر ف غنی کی طیارے پر سوار ہو کر ملک سے فرار ہونے کی ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی ، یہ کب بنائی گئی تھی ؟ حیران کن انکشاف

کابل (قدرت روزنامہ)کابل پر قبضے کے بعد اشرف غنی افغانستان چھوڑ کر فرار ہو گئے اور اطلاعات آئیں کہ وہ تاجکستان روانہ ہوئے ہیں جہاں سے وہ اومان چلے گئے ،جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ووائرل ہوئی جس میں سابق صدر طیارے پر سوار ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں تاہم اب انکشاف ہواہے کہ یہ ویڈیو دراصل پرانی ہے جسے تازہ کہہ کر شیئر کی جارہا ہے ۔

بھارتی ویب سائٹ ” انڈیا ٹوڈے “ کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو اشرف غنی کے افغانستان سے فرار ہونے کی نہیں بلکہ ایک ماہ پرانی ہے ، یہ ویڈیو اس وقت بنائی گئی جب وہ 15 جولائی 2021 جو دو روزہ دورے پر بین الاقوامی سمٹ میں شامل ہونے کیلئے ازبکستان روانہ ہو رہے تھے ۔یہاں آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ نیچے دی گئی ویڈیو فیس بک پر 15 اگست کو شیئر کی گئی تھی، اب یہی ویڈیو دوبارہ سے ٹویٹر پر شیئر کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں قائم روسی سفارتخانے دعویٰ کیا تھا کہ سابق صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہوتے ہوئے پیسوں سے بھری چار کاریں اور ایک ہیلی کاپٹر اپنے ساتھ لے گئے، انہوں نے بہت سا پیسہ اس لیے چھوڑ دیا کیونکہ ان کے پاس جگہ ختم ہوگئی تھی۔

روسی سفارتخانے کے ترجمان نکیتا ایشینکو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اشرف غنی اپنے ساتھ پیسوں سے بھری چار کاریں لے کر فرار ہوئے ہیں، وہ ہیلی کاپٹر میں بھی بہت سا پیسہ لوڈ کرنا چاہتے تھے لیکن اس میں جگہ ختم ہوگئی جس کے باعث انہوں نے یہ سارا پیسہ سڑک پر ہی چھوڑ دیا۔نکیتا ایشینکو نے روئٹرز کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے بعض ذرائع نے رقم کی منتقلی کا یہ منظر اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے تاہم روئٹرز کا کہنا ہے کہ وہ آزاد ذرائع سے اس خبر کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

اشرف غنی کے ملک سے چلے جانے کے کچھ دیر کے بعد ان کے فیس بک اکاﺅنٹ سے پیغا م جاری کیا گیا کہ ” آج مجھے ایک مشکل فیصلہ کرنا پڑا اور ملک کو چھوڑنا پڑا۔ان کا کہنا تھاکہ طالبان نے دھمکی دی تھی کہ مجھے ہٹانے کیلئے کابل پر حملوں کیلئے تیار ہیں لیکن میں نے خونریزی کو روکنے کیلئے ملک سے نکلنے کا فیصلہ کیا۔اشرف غنی کا کہنا تھاکہ طالبان نے تلوار اور بندوق کے زور پر فیصلہ لیا ہے“۔

اس کے بعد فیس بک کی جانب سے اشرف غنی کا اکاﺅنٹ معطل کر دیاگیا ہے اور اس حوالے سے بھی کوئی اطلاعات نہیں ہیں کہ وہ اس وقت کس ملک میں ہیں ۔

Recent Posts

جمعیت علمائے اسلام کا جمعے کو یوم تشکر منانے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) پاکستان کے ترجمان اسلم غوری…

6 mins ago

پاکستان کی پچز پر کھیل کر مستقبل میں فائدہ ہوگا، انگلش بیٹر کی میڈیا ٹاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر جیمی سمتھ نے کہا ہے کہ پاکستان…

48 mins ago

پاکستانی سپنر ساجد خان کا راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کے بارے میں دلچسپ بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ گیند سپن ضرور…

1 hour ago

آئینی ترمیم سے جسٹس منصور کا راستہ رُکا ، رانا ثنا اللہ کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ آئینی…

1 hour ago

سکول وین حادثے میں 2 بچے جاں بحق ، وزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوٹلی ستیاں میں سکول وین حادثے…

1 hour ago

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کن علاقوں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوااور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک…

1 hour ago