کراچی(قدرت روزنامہ) ملک میں آںے والے تباہ کن سیلاب کے بعد متحدہ عرب امارات کی جانب سے سب سے زیادہ 28 پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچیں، امدادی سامان لانے والی پروازوں کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 30 ستمبر تک دوست ممالک کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے بھیجے جانے والے امدادی سامان کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر 90 خصوصی پروازوں کے ذریعے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان پہنچایا گیا۔
سب سے زیادہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 28 پروازیں امدادی سامان لے کر پہنچیں، عرب امارات اور اقوام متحدہ کی 13 مشترکہ پروازیں بھی امدادی سامان لے کر پہنچیں۔
ترکیہ سے 12، سعودی عرب سے 10، امریکا سے 5، چین سے 4، قطر سے 3، یونیسیف کی 3، انڈونیشیا اور عمان سے 2، 2 اور روس سے 1، 1 پرواز امدادی سامان لے کر پہنچی۔
برطانیہ، فرانس، ازبکستان، ترکمانستان، اردن اور نیپال سے بھی 1،1 پرواز امدادی سامان لے کر پہنچی، امدادی سامان میں خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…
پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…