اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہیکہ مریم نواز کے باعزت بری ہونے کے بعد نواز شریف جلد واپس آئیں گے، مگر انہیں احتیاط کی ضرورت ہے، نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل پنجاب میں تبدیلی ضروری ہے . نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے پنجاب میں تبدیلی کی کوشش کے سوال پرکہا کہ ہم اس پوزیشن میں ہوجائیں گے ،کوشش ہے اور جاری رہیگی، وہ پنجاب میں کون سا ڈیڑھ، 200 کی اکثریت لے کر بیٹھے ہوئے ہیں، ان کے پاس سات، آٹھ کی اکثریت ہے .
آرمی چیف کی تقرری کے سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ ابھی دو مہینے ہیں، تاریخ کا فیصلہ یہ ہے کہ چار آرمی چیف نواز شریف نے مقرر کیے تھے، پانچواں آرمی چیف نواز شریف کا بھائی مقرر کرنے جا رہا ہے . خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں اتفاق رائے کہاں سیآیا؟کسی آئین و قانون میں نہیں .
. .