شاپنگ مال میں معروف اداکارہ نے ہراساں کرنے والے شخص کو تھپڑ رسید کردیا؛ ویڈیو وائرل

کیرالہ(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست کیرالہ میں مقامی معروف اداکارہ نے شاپنگ مال میںہراساں کرنے والے شخص کو تھپڑ رسید کردیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملیالم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارائیں کریئو کے ساتھ کالی کٹ میں قائم ہلٹے شاپنگ مال میں اپنی نئی آنے والی فلم کی تشہیر میں مصروف تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تقریب کے بعد جب اداکارائیں داخلی راستے سے واپس جا رہی تھیں تو بھیڑ میں سے چند نوجوان نکلے اور دھکم پیل کا فائدہ اٹھا کر انہیں جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی جس پر اداکارہ نے ایک شخص کو تھپڑ رسید کردیا۔
سوشل میڈیا پر دونوں اداکاراؤں نے اس واقعے سے متعلق پوسٹ شئیر کی اور ایسے افراد کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا۔اداکارہ ثانیہ نے لکھا کہ میں اور میری فلم کی ٹیم کالی کٹ کے ایک مال میں اپنی نئی فلم کی تشہیر کر رہی تھی اور وہاں مجھے لوگوں نے بہت زیادہ محبت دی، سیکیورٹی کو بھیڑ سنبھالنے اور اسے برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے بعد جب میں اپنی ساتھی گریس انتھونی کے ساتھ روانہ ہوئی تو کچھ لوگ ہمارے پاس آئے اور بدتمیزی کی، بھیڑ کی وجہ سے انہوں نے ہمارے ساتھ بدسلوکی بھی کی۔ساتھی اداکارہ نے بھی لکھا کہ کاش کسی کو بھی اپنی زندگی میں اس قسم کے صدمے کا سامنا نہ کرنا پڑے، فلم کی ٹیم ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔

Recent Posts

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے بلوچستان کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2024ء(کوئٹہ چیپٹر) کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد

دوروزہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2024ء(کوئٹہ چیپٹر) کا افتتاح 15مئی کو بیوٹم یونیورسٹی کوئٹہ میں کیا…

4 mins ago

آزاد کشمیر میں آٹے و بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم نے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل…

23 mins ago

حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی تشہیر کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیرمجاز تشہیر کا نوٹس…

35 mins ago

ہانیہ عامر نے اپنا دولہا تلاش کرنے کیلئے بھارتی اداکارہ سے مدد مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سانیا ملہوترا نےکہا ہے کہ پاکستانی…

51 mins ago

جو آزادیٔ اظہار یہاں ہے وہ امریکا اور برطانیہ میں بھی نہیں: چیف جسٹس عامر فاروق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل…

1 hour ago

بانی پی ٹی آئی کے پیچھے کوئی تو ہے جو اسے سپورٹ کر رہا ہے، شرجیل میمن

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

2 hours ago