وزیرِاعظم نے بارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں بارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا .

پانچ اعشاریہ چار کلومیٹر طویل منصوبےکو 4 ماہ کی رکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا ہدف ہے .

منصوبے میں 1350 میٹر طویل اوور ہیڈ بریج بنایا جائے گا .

منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ایک عظیم عوامی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں، بارہ کہو منصوبے کو مکمل ہونے میں چار ماہ کا معاہدہ ہواتھا .

انہوں نے این ایل سی کو اس منصوبے کو 3 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی .

ان کا کہنا تھا کہ ایسے منصوبے 3 ماہ یا ڈھائی ماہ میں مکمل ہوجاتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں