یہ ان کے والد ہیں ۔۔پاکستان کے وہ اداکار جوبھارتی ادکاروں کے قریبی رشتے دارہیں اوریہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکثرپاکستانیوں کواپنے بھارتی رشتہ داروں کے بارے میں آپ نے بات کرتے توضرورسناہوگالیکن ہمارے شوبز میں بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں جن کے رشتے داربھارت میں ہیں ہم آپ کوایسی سیلیبریٹیز کے بارے میں بتایاجائے گاجن کے رشتے دارسرحد پاربھی شوبز کاحصہ ہیں . (فیصل رحمان اوران کے انکل)فیصل رحمان نے پاکستانی فلموں سے اپنے کیرئیرکی شروعات اورپھرڈراموں میں بھی اداکاری کےجوہردکھائے ،ہنس مکھ سے فیصل رحمان پاکستان میں کافی مقبول ہیں فیصل کے ایک انکل رحمان بھارتی فلموں کے مشہوراداکارتھے ،جنہوں نے چودہویں کاچاند ،وقت اورپیاسا جیسی نامی گرامی فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے .

(سامعہ ممتاز اورزہرہ سہگل)پاکستان کی سلجھی ہوئی اداکارہ سامعہ ممتاز بھارت کی مقبول اداکارہ زہرہ سہگل کی قریبی عزیز ہیں ،زہراسہگل اپنے ایک کرداراماں کے نام سے کافی مشہورہوئیں . (سیدکمال اورنصیرالدین شاہ)پاکستان کے باکمال اداکار سیدکمال بھارت کےمعروف اداکار نصیرالدین شاہ کے کزن ہیں . کمال صاحب نے اپنے انتقال سے پہلے نصیرالدین شاہ سے ناراضی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ میں نصیرسے ناراض ہوں کیونکہ وہ پاکستان آیااورمجھ سےملے بغیرچلاگیااس کے پاس مجھ سے ملنے کاوقت نہیں تھا . (علی ظفرکی بیگم عائشہ فاضلی اورعامرخان)بالی ووڈ کے کنگ عامرخان پاکستان کے مشہورگلوکار علی ظفر کی بیگم عائشہ فاضلی کے رشتہ دارہیں اس لحاظ سے عائشہ عامرخان اواان کے بھانجے عمران خان کی رشتہ دارہوئیں . (تبواورفرح)بالی ووڈ کی دوبہنوں کی اس جوڑی سے توسب ہی واقف ہیں لیکن بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ تبواورفراح کے والد پاکستانی اداکارتھے دراصل تبوکی والدہ ٹیچرتھیں جبکہ والد ایک اداکار تھے بھارت میں زیادہ کامیاب نہ ہونے کی وجہ سے تبوکے والد پاکستان آگئے اوردوبارہ کبھی اپنے بیوی بچوں سے ملنے بھی نہیں گئے . پاکستانی فلم غرناطہ کے گیت کس نام سے پکاروں میں روزینہ کے مدمقابل اداکار جمیل بھارتی اداکارائوں فرح اورتبوکے والدہیں . (خیام سرحدی کے والد)اداکارہ ژالے سرحدی کے دادااورخیام سرحدی کے والد ضیا سرحدی بھارت کے مقبول ترین اسکرپٹ رائٹرلکھنے والے تین لکھاریوں میں سے ایک تھے . . .

متعلقہ خبریں