چینی وفد کا اندورن سندھ کا دورہ، پاک فوج کی سیلاب متاثرین کیلئے خدمات کی تعریف

کراچی (قدرت روزنامہ)چینی میڈیا کے وفد نے پاک فوج کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے پیش کی جانے والی خدمات کی تعریف کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی میڈیا کے وفد کی جانب سے اندرون سندھ کا دورہ کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ چینی وفد نے بدین کے علاقے ماتلی میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کا جائزہ لیا جبکہ پاکستان آرمی نے چائنیز وفد کو ٹینٹ سٹی کا دورہ کرایا اور صورتحال دکھائی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس دوران چائنیز وفد اور پاک آرمی نے متاثرین میں راشن اور ٹینٹس بھی تقسیم کیے جبکہ متاثرین کے لیے میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا اور مفت ادویات فراہم کیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ چائنیز وفد نے پاک آرمی کی سیلاب میں مسلسل امداد اور لوگوں کو ریسکیو کرنے کے عمل کی بھی تعریف کی۔

Recent Posts

انسٹاگرام پر ہونے ہونے والی بحث ہاتھاپائی میں بدل گئی، سرعام سڑک پر لڑکیوں نے لاتوں اور گھونسوں کی بارش کر دی

نوئیڈا (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر شروع ہونے والی بحث ہاتھا پائی میں بدل گئی ،…

10 mins ago

آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان 6 سے 8 ارب ڈالر…

11 mins ago

’پی ٹی آئی کی حکومت آئینی طریقے سے ختم کی گئی‘، پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر علی ظفر نے اعتراف کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما سینیٹ میں…

20 mins ago

سفارتکاری کی آڑ میں عالمی سطح پر کام کرنیوالا بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک بے نقاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا، امریکا اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی…

20 mins ago

خریداری نہ ہونے کے باعث گندم کی قیمتیں مزید گر گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ) خریداری نہ ہونے کے باعث گندم کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی،…

25 mins ago

سلمان خان فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار…

25 mins ago