راولپنڈی(قدرت روزنامہ) کرم ایجنسی میں دہشتگردوں سرحد پار سے پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں بہادری لڑتے ہوئے سپاہی جمشید اقبال شہید ہوگئے، پاک فوج کی جوابی کاروائی سے دہشتگردوں کا بھاری جانی نقصان ہوا .
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے دہشتگردوں نے کرم ایجنسی کے علاقے خرلاچی میں سرحد پار سے فائرنگ پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کردی ، پاک فوج کے جوانوں نے دہشتگردوں سرحد پار سے فائرنگ کا مئوثر اور بھرپور جواب دیا، پاک فوج کی جوابی کاروائی سے دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، فائرنگ کے تبادلے میں 27 سالہ سپاہی جمشید اقبال بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے .
سرحد پار سے فائرنگ کا واقعہ 29 ستمبر 2022 کو پیش آیا . ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان مخالف سرگرمیوں کیلئے افغان سرزمین کے استعمال کی مذمت کرتا ہے، توقع ہے افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کو روکے گی، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں .
. .